رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گراں فروشی کا بازار گرم ہوگیا، پھلوں کی قیمت ایک ہی روز میں دگنی ہوگئیں جبکہ اجناس، سبزیاں بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے روز سرکاری نرخ نامہ کا اطلاق کہیں نظر نہیں آیا، انتظامیہ نے نمائشی شکایتی مراکز قائم کیے ہیں تاہم شہریوں کو حسب روایت رمضان میں گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت دگنی ہوگئی 60روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 150روپے کلو فروخت کیا گیا، 200روپے کلو بکنے والا چیکو 400روپے، 300روپے کلو فروخت ہونے والا سیب 450روپے پر آگیا۔

اسی طرح کیلے 100 روپے درجن سے بڑھ کر 200روپے پر آگئے۔ امردو ایک روز قبل تک 200روپے فروخت ہوا تاہم رمضان کی آمد کے ساتھ ہی 300روپے فروخت کیا گیا۔

شہر میں گراں فروشوں کی من مانی پہلے روزے کو ہی عروج پر پہنچ گئی جیسا گاہک ویسی قیمت، شہریوں نے کانوں کو ہاتھ لگاکر پھلوں کی خریداری محدود کردی۔

ادھر چینی فوڈ آئٹمز میں استعمال ہونے والی شملہ مرچ، بند گوبھی، ہری پیاز کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، شملہ مرچ 200روپے سے بڑھ کر320روپے کلو فروخت ہونے لگی، بند گوبھی 100سے بڑھ کر 150روپے پر آگئی، ہری پیاز کی قیمت بھی 200سے بڑھ کر 320روپے پر آگئی۔

کریانہ دکانداروں نے سرکاری نرخ کی دھجیاں اڑا دیں بیسن کی سرکاری قیمت 275روپے مقرر کی گئی تاہم شہر میں بیسن 360روپے کلو فروخت ہورہا ہے، چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 20روپے اضافے سے 170روپے پرآگئی۔ 

سفید کابلی چنے  درجہ اول 350کے بجائے 450روپے کلو فروخت کیا گیا، کالا چنا 255 روپے کے بجائے 380روپے کلو فروخت کیا گیا۔ شہر مرغی کا گوشت بدستور 700روپے کلو فروخت ہورہا ہے بچھیا کے گوشت کی قیمت میں رمضان کی آمد سے قبل ہی 100روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا بچھیا کا گوشت ہڈی والا 1200روپے کلو بغیر ہڈی والا 1600روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فروخت کیا گیا رمضان کی آمد فروخت ہونے کلو فروخت کی قیمت سے بڑھ

پڑھیں:

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔

اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30سے40روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس ساری صورت حال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں چینی مزید اضافہ کے ساتھ 170روپے کلو، بیسن 370روپے کلو، دال چنا400روپے، سفید چنا 420 روپے، سرخ لوبیا 400 روپے کلو، آئل 550 روپے فی لٹر، گھی500 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

کھجور 700 سے 1600روپے کلو، لہسن 800 روپے، ادرک 600 روپے کلو، آلو90 روپے کلو، پیاز 100روپے کلو، ٹماٹر110 روپے، کیلا 300 روپے درجن، انار 450 روپے کلو، مالٹا مسمی سنگترہ 600 روپے درجن، امرود 250 روپے کلو،سیب300سے 400 روپے، چکن گوشت 750 روپے  بڑا گوشت 1400روپے جبکہ چھوٹا گوشت مٹن 2200روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب رمضان المبارک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر رمضان بازار اور فئیر پرائس شاپس قائم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا بھی ہمراہ موجود تھے۔

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پرائس لسٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں میں شہریوں کو ریلیف یقینی بنائیں گے۔ شہریوں کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے سٹالز کینسل کیے جائیں گے۔

عرفان میمن نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت بازاروں میں موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: آسٹریلین نسل کی گائے چوری کرنے والا گینگ متحرک، آدھی قیمت پر ڈیلر کو فروخت کا انکشاف
  • رمضان کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
  • ایپل کمپنی کا نیا کم قیمت والا آئی فون فروخت کیلئے پیش
  • رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں
  • رمضان کے آتے ہی اشیائےضروریہ کی قیمتوں کو پَرلگ گئے
  • کراچی میں پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • کراچی؛ رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمان پر، کس چیز کی قیمت کتنی ہوگئی، جانیے!
  • کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • رمضان المبارک سے پہلے گیس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی