کراچی میں سحر و افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔
اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار میسر نہیں بنیادی ضروریات کی،
ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں،شیرافضل مروت
اسلام آباد:شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ان کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بن سکتاہے لیکن وہ کسی بلاک کاحصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاسوشل میڈیااظہرمشوانی اورجبران الیاس چلارہے ہیں،یہ گزشتہ ایک سال سے کچھ شخصیات کی ایماء پر میری ٹرولنگ کررہے ہیں،ان کے ساتھ کچھ یوٹیوبرزبھی ہیں جن کی تاریں ایک ہی شخصیت ہلاتی ہے،وہ شخصیت سامنے آناچاہے تو میں خوش آمدیدکہوں گالیکن جب تک وہ سامنےنہیں آتی تومیں جواب نہیں دوں گا۔
انہوںنے کہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی لیکن مجھے پیغام بھیجا تھا جس پر میں نے کہاکہ مجھے عمران خان سے ہدایت لے کر کوئی تاریخ بتادیں،اب وہاں سے جواب آئے توملاقات کے لیے جاوں گا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورجے یو آئی کے اتحادکی خواہش بالکل ایسی ہے جیسااسرائیل اورفلسطین کا اتحادکرنا۔