ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے شہری پر تشدد کے ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن میں شاہ زین مری اور گارڈز کا شہری پر تشدد کے واقعہ میں ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیےکراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ  کیا ہے؟

ڈی آئی جی کے خط کے مطابق شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو ایک شہری پر تشدد کیا۔ اس واقعے میں ملزم شاہ زین مری کے 5 گارڈز گرفتار کیے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔  شاہ زین مری کا آبائی تعلق کوہلو سے ہے، بلوچستان حکومت شاہ زین مری کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تشدد کا واقعہ شاہ زین مری کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تشدد کا واقعہ شاہ زین مری کراچی

پڑھیں:

آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پورکے کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔  علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں: شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ہوگئی۔ فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی۔ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری کا دکاندار کیخلاف عدالت سے رجوع
  • دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ماہی گیروں کی گرفتاری انسانی المیہ ہے، ایچ آر سی پی
  • کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہری حکومت کے ٹیکسوں میں اضافہ کردیا
  • آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
  • کراچی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض چل بسا، لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد
  • کراچی، جناح اسپتال میں تیمارداروں کا ڈاکٹر پر تشدد، ڈاکٹرز کا احتجاج، ایمرجنسی سروس متاثر
  • اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور دیگر کی گرفتاری اور رہائی
  • کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی :کل چھٹی کا اعلان