کراچی: کسٹم کا یوسف گوٹھ پر چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی:
کسٹم نے یوسف گوٹھ پر چھاپے کے دوران تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے گوداموں پر سچل رینجرز کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ کارروائیاں کیں۔ان کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
کلکٹر کسٹمز معین وانی کے مطابق چھاپے میں اسکمڈ ملک کے 1207بیگز، 4500کلو چھالیہ، 53 بیلز اجینو موتو، 3800کلو غیرملکی کپڑا، 157کلو غیرملکی کافی، 900کلو خشخاش، 900کلو خمیر اور 92 ٹائرز برآمد ہوئے۔
کلکٹر کسٹم کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرکے اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد
— فائل فوٹوکوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 58 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر اے این ایف کے عملے نے کارروائی کی ہے، کارروائی میں 58 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، اس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔