کراچی، قاتل واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کے دو ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی سوئی گیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔
اس حوالے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ فوری طور متوفی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ زخمی نوجوان 24 سالہ ناصر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔