بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پپر پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر 3 بج کر 35 منٹ پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی۔
بعد ازاں پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 7 بج کر 35 منٹ پر بحال ہوئی جس کے بعد پپری سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 35 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوا جس کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہونگے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن بریک ڈاؤن پانی کی
پڑھیں:
سلمان خان سے بریک اپ نے ایشوریا رائے کو کئی سپر ہٹ فلموں سے محروم کردیا
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور مس ورلڈ ایشوریا رائے کے تعلقات ہمیشہ خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں لیکن ایشوریا رائے کو سلمان سے بریک اپ کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑی۔
جب 2003 میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی فلم ’چلتے چلتے‘ سینما گھروں کی زینت بنی، تو ہر طرف اس جوڑی کے چرچے تھے۔ فلم نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ اس کے نغمے بھی زبان زدِ عام ہوگئے۔ ناظرین نے خاص طور پر رانی مکھرجی کی اداکاری کو بے حد سراہا۔ مگر اس کردار کے لیے رانی مکھرجی پہلا انتخاب نہیں تھیں۔
ابتدا میں یہ رول بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کو دیا گیا تھا۔ ایشوریا نے تو ایک دن کے لیے فلم کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی تھی۔ لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ کاسٹ ہی بدل دی گئی۔
حال ہی میں ہدایتکار عزیز مرزا نے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کا آغاز ایشوریا کے ساتھ ہوا تھا، اور اس کی پہلی جھلک ایک گانے کی شوٹنگ سے ہوئی، وہی گانا جس میں ٹرک پر ’پریم نگریا‘ لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر محض ایک دن کی شوٹنگ کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ وجوہات کچھ ایسی بنیں کہ ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو فلم میں شامل کرلیا گیا۔
عزیز مرزا نے رانی کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریا چوپڑا کا کردار دل سے نبھایا اور ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر ایشوریا کو فلم سے نکالا کیوں گیا؟
عزیز مرزا نے اگرچہ اس پر کھل کر کچھ نہ کہا، مگر انڈسٹری میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ایشوریا اور سلمان خان کے ذاتی تعلقات میں چلنے والے تنازعات نے اس تبدیلی میں بڑا کردار ادا کیا۔
خود ایشوریا نے بھی ایک مشہور شو ’’رینڈے وُز ود سمی گریوال‘‘ میں یہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں ایک کے بعد ایک فلم سے نکالا جا رہا تھا، مگر انہیں کبھی بھی کھل کر اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ان کا درد لفظوں میں چھلک آیا تھا کہ یہ سب کچھ ان کے لیے کتنا تکلیف دہ تھا۔
اگرچہ ’’چلتے چلتے‘‘ میں ایشوریا کا سفر ادھورا رہا، لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی بعد میں سنجے لیلا بھنسالی کی شاہکار فلم ’’دیوداس‘‘ میں جلوہ گر ہوئی، جہاں ان دونوں نے تاریخ رقم کی۔ ناظرین کو یہ جوڑی آخری مرتبہ 2016 میں کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک مختصر مگر یادگار کردار میں دکھائی دی۔
ایشوریا رائے بچن آج بھی اپنی چمک دمک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں وہ منی رتنم کی فلم ’پونئین سلون: 2‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اور ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔