Jang News:
2025-03-01@09:16:21 GMT
کراچی: ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی میں سڑکوں پر دندناتے ڈمپر نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس سے آج ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
کراچی: مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، 3 شہری جاں بحقکراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چکوال، کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار،8 افراد جاں بحق 15زخمی
چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کو عبور کرتی ہوئی گہرائی میں الٹ گئی جس کے باعث مسافر بس میں پھنس گئے۔(جاری ہے)
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔موٹر وے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گلاب کوچ نان اے سی مسافر بس تھی جو کراچی سے سوات جا رہی تھی جس کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سیدھا کر دیا گیا اور 15 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔اس حوالے سے ریسکیواہلکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔بتایاگیاتھا کہ افسوسناک حادثہ سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں پیش آیاتھا جہاں سیاحوں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری تھی۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔