Express News:
2025-03-02@20:50:48 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ کے قریب قائم رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا ہے جبکہ واقعہ اسلحہ صاف کرنے کے دوران چلنے والی اتفاقیہ گولی ہاتھ پر لگنے سے پیش آیا ہے۔ تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

سائٹ ایریا ایس ایس نورانی گودام کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سائٹ بی پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سانول ولد امداد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امداد کے

پڑھیں:

کراچی: بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں بھتیجے کی فائرنگ سے زخمی چچا دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ بھتیجا فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے جھگڑے میں ملوث دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جانبحق، 5 زخمی، بچے بھی شامل
  • کراچی: بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2024ء سے جنگلات میں آگ لگنے کے 307 واقعات
  • سکردو، پستول سے کھلتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: پریڈی تھانے پر کریکر دھماکا، تین پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
  • کوئٹہ، جان محمد روڈ پر دھماکہ، 9 افراد زخمی
  • کراچی: تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی