2025-03-12@17:14:57 GMT
تلاش کی گنتی: 3074

«بھائی پر»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)مہنگائی کے دور میں غریب خاندانوں کیلیے اجتماعی شادی کسی نعمت سے کم نہیں مگر ایک گروہ اسی نام پر غریبوں سے فراڈ کر گیا۔ بھارت میں ایک نوسرباز گروہ نے اجتماعی شادی کے نام پر غریبوں سے ہی فراڈ کر دیا۔دھوکا دہی کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجکوٹ میں ’’رشی ونش سماج‘‘ کے نام پر ایک تنظیم نے اجتماعی شادیوں کا پروگرام مرتب کیا، لیکن جب دولہا اور دلہن اپنے مختصر اہلخانہ کے ہمراہ تنظیم کی بتائی گئی جگہ پہنچے تو وہاں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ دولہا، دلہن اور ان کے خاندانوں نے کافی دیر تک منتظمین کا انتظار کیا، لیکن ان کا کچھ...
    بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔ A post common by VeryFilmi (@veryfilmi) یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم...
    ویب ڈیسک: بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ بتا دی۔  وکرانت گپتا نے  نجی ٹی وی میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ بھارت سے پاکستان آئے اور آپ یہاں محفوظ ہیں لیکن بھارتی کھلاڑیوں کو کیوں لگتا ہے کہ وہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں؟  اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں محفوظ ہوں کیونکہ میں یہاں ایک انفرادی شخص ہوں اور وہ بھارتی کرکٹ ٹیم ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 在 Instagram 查看这篇帖子 Geo News English (@geonewsdottv) 分享的帖子  بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ...
    پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ...
    افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارشوں کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محمد اسرائیل سیار، صوبہ فراہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کی وجہ سے 21 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے افراد 2 خاندانوں کے ارکان تھے جو پکنک پر گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے 8 افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں مختلف مقامات پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ 4 خواتین جو کپڑے دھو رہی تھیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور صرف ایک خاتون بچ پائی۔ ایک بچہ قندھار...
    افغانستان(نیوز ڈیسک)افغانستان کے دو صوبوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی صوبہ فراہ میں 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ افراد دو خاندانوں کے رکن تھے جو پکنک کے لیے گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں آٹھ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر جاں بحق ہوئے۔ قندھار کی مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق چار خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں، سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی۔ مزید برآں، ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان پر چھت...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصد سے زائد رہا ہے۔ سندھ، بلوچستان...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ’’دشمناسْن‘‘ریلیز کردیا گیا۔.آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو...
    لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے،بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے۔ایک انٹرویومیںانہوںنے کہا کہ بلوچستان میں فارن فنڈڈ دہشتگردی ہے،پاکستان کی دشمن قوتیں دہشتگردوں کے پیچھے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے بلوچستان کا عام آدمی نہیں، پہاڑوں سے آ کر بسوں سے اتار کر مارنا ایسے لوگ تو دیگر شہروں میں بھی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کیا دہشتگرد بلوچستان میں بھتہ خوری نہیں کرتے ، کوئلہ کانوں سے پیسے نہیں لیتے؟، 22 سے 23 مزدوروں کو گولیاں ماردی گئیں یہ آزادی کی تحریک ہے؟ ،...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے  10ارب روپے کی اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات برآمد کر کے ضبط کر لیں۔ کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے ڈپٹی کلکٹرز کسٹمز باسط حسین اور رضا نقوی کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی بھارت سے اسمگل ہونے والی ممنوعہ ادویات کورنگی کے  گودام میں منظم انداز میں ذخیرہ کی گئی ہیں۔جس پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بسمہ کی قیادت میں  ٹیم  نے 20فروری کو چھاپہ مارکر ٹریماڈول نامی دوا کی 21.794ملین گولیاں اور کیپسول برآمد کرلیے۔ اسے دردکش دواکے طورپر استعمال کیا جاتا ہے، اس میں افیون کی مقدار موجود ہوتی ہے۔متعدد ممالک میں یہ دوا کنٹرولڈ میڈیسن ڈکلیئرڈ ہے جبکہ حکومت پاکستان بھی اسے کنٹرولڈ میڈیسن ڈکلیئر...
    نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے بارے میں بظاہر ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ ان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔ لیکن بھارت کو بھی طے کرنا ہو گا کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کیسے رشتے رکھنا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات...
    No media source currently available
    کراچی: کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اقرا یونیورسٹی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام "مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ اور ماحولیاتی مسائل" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے موجودہ مسائل کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔ سیمینار میں اہم خطاب کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کیا اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی نے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں اور...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ دبئی سے قومی ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا ، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر اس جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی، جہاں قومی کرکٹ ٹیم اتری۔ جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی جبکہ کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔ بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یکطرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجھائے ہوئے تھے اور سر جھکے ہوئے تھے۔ چیئرمین پی سی بی سید...
    عدالت نے اپنی سابقہ ​​ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے بھارتی حکومت سے جواب طلب کیا ہے، سماعت کے دوران عدالت نے 21 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مزید وقت نہیں دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آسام کے ٹرانزٹ کیمپوں میں زیر حراست 270 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر منگل کو سخت موقف اختیار کیا۔ عدالت نے اپنی سابقہ ​​ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے 21 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جماعتی کارکنوں اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں، آج ان کی حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہم وطنوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی ترجمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، اور کہاکہ...
    علامتی تصویر۔ ٹیکسلا میں تھانہ صدر واہ کی حدود سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھائی نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیکسلا سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کلائمیٹ فنانسنگ پر آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس دوران آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کو ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی،فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی اور سرکاری عمارتوں کی تعمیرمیں گرین بلڈنگ کو ڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کلائمیٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت کے چھوٹے شہروں میں نوجوانوں کی اکثریت کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعدکرپٹو کرنسیوں کی تجارت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارت میں کرپٹو کے شائقین نے بٹ کوائن، ایتھرئم، ڈوج کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے مجموعی تجارتی حجم کو چار سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینجز پر دگنا کرنے میں مدد کی ہے۔ اس حوالے سے اعدادوشمار جاری کرنے والے ادارے کوائن جیکو کے مطابق اکتوبر اور نومبر کی سہ ماہی کے دوران 1.9 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی تجارت کی گئی۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق بھارت کی 1.4 بلین افراد کی آبادی...
    بھارتی مسلمان کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں اور وہ اپنے شو ’’ہفتہ وصولی‘‘ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ منور فاروقی کا شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے...
    خاتون مداح کو بوسہ دینے کی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنازع کا شکار ہونے والے گلوکار اُدت نرائن ایک مرتبہ پھر مشکل میں پڑگئے ہیں۔ گلوکار کیخلاف اس مرتبہ ان کی پہلی بیوی رنجنا جھا نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے انہوں نے گلوکار پر ان کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان کی جائیداد کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ گلوکار حال ہی میں فیملی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے تصفیہ کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجنا جھا کے قانونی نمائندے، اجے کمار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بڑھتی عمر اور صحت کے خدشات کی وجہ سے ادت نارائن کے ساتھ دوبارہ ملنا چاہتی ہیں۔...
    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔  اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔ A post common by...
    بانی پی ٹی آئی  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی۔ اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، بانی نے پاکستان کا میچ دیکھا ہے پی ٹی وی پر، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ   کرکٹ پر اتارا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا،...
    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک زیر تعمیر سرنگ گرنے سے آٹھ مزدور 72 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم اور ملبہ ہٹانے میں مشکلات کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں۔ یہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب 43 کلومیٹر طویل سری سیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے کے وقت پچاس مزدور سرنگ میں موجود تھے، جن میں سے 43 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم آٹھ مزدور اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو نرم مٹی، ملبے اور تنگ راستوں کے باعث مزدوروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اب تک 33 کلومیٹر سرنگ کھودی جا چکی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر باقی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر غیر ملکی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا یہ اقدام ایران کی تیل کی آمدنی کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.(جاری ہے) ایگزیکٹو آرڈرز 13846 اور 13902 کے تحت جاری کی جانے والی پابندیوں میں بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سیشلز، لائبیریا اور پاناما کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
    سیمینار کا بنیادی مقصد بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری صنفی بنیادوں پر جنگی جرائم کو اجاگر کرنا تھا، جو جنسی تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیراہتمام میرپور میں سانحہ کنن پوشپورہ کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق "کنن پوشپورہ، بھارتی قابض افواج کے ذریعے صنفی جنگی جرم بین الاقوامی قانون کے تناظر میں” کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام پی جی ڈگری کالج برائے خواتین میرپور کے تعاون سے کیا گیا۔سیمینار میں فیکلٹی ممبران، عملہ، انتظامیہ اور طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری...
    راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار...
    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا. آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔ آئی...
    بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو کشمیریوں کے قتل کے حالیہ واقعات مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہیں اسلام ٹائمز۔  دفعہ370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر نام نہاد استحکام اور صورتحال میں بہتری کے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی اور مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے برعکس ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیت شاہ نے نئی دلی میں کچھ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں استحکام آیا ہے اور مقبوضہ علاقے میں تشدد کے واقعات میں 80فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے دعوئوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال...
    چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت تمام میچز ایک وینیو پر رکھنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں کہا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا جارہا ہے، جسکا وہ ایڈوانٹیج اٹھارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار کون؟ رضوان نشانے پر پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے تاہم انکے تمام میچز ایک وینیو پر ہونے سے انہیں فائدہ ہورہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اسکا...
    حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...
    آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
    پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق لاہورپولیس نے بتایا کہ افسر کے خلاف مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر  نے کہا کہ میرے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔ متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔  حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔ یہ بھی...
    بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی...
    بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔ تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم آر آر آر سے 9 کروڑ...
    ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنن پوشپورہ میں اجتماعی عصمت دری کے واقعے سے پوری انسانیت شرمسار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور کربناک واقعہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرہ پرایک بدنما داغ ہے۔...
    بھارت میں کئی ایسے بڑے ہدایتکار ہیں جن کی فلموں نے کروڑوں روپے کمائے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کے ایک ہدایتکار کی فلموں نے 4200 کروڑ کما کر دیگر تمام ہدایتکاروں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی کی جو بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ہیں اور جن کی فلموں اب تک 4 ہزار 200 کروڑ کما چکی ہیں۔ ساؤتھ انڈسٹری کے اس ڈائریکٹر کی 12 فلموں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ایس ایس راجا مولی کی کامیاب ترین فلموں میں باہو بلی سیریز اور ٹرپل آر بھی شامل ہیں۔ ان کے بعد بھارت کے کامیاب ترین ہدایتکاروں کی فہرت میں سنجے لیلا بھنسالی، راج کمار...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
    لاہور: آسٹریلوی کرٹن یونیورسٹی ، پرتھ سے وابستہ ماہر ارضیات، پروفیسر زینگ زیانگ (Zheng-Xiang Li)نے انکشاف کیا ہے، 5 کروڑ سال بعد آسٹریلیا کا براعظم پاکستان وبھارت سے ٹکرا سکتا ہے جس سے خطے میں عظیم تبدیلیاں آئیں گی۔ یہ طویل مدت لگتی ہے مگر ارضیاتی وقت کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں۔ یاد رہے، ہماری زمین مسلسل محو حرکت پلیٹوں یا پرتوں پہ مشتمل ہے جن کے باہمی ٹکراؤ سے زلزلے آتے اور آتش فشاں لاوا اگلتے ہیں۔ آسٹریلیا کسی زمانے میں انٹارکٹکا پلیٹ کا حصہ تھا، پھر8 کروڑ سال پہلے الگ ہوا اور شمال کی سمت حرکت کرتے انڈین پلیٹ سے ٹکراگیا۔ یوں ’’انڈو آسٹریلین پلیٹ ‘‘وجود میں آئی۔ پروفیسر زینگ کا کہنا ہے، آسٹریلین پلیٹ اب...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے...
    اسلام آ باد: سپرم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں 28 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہے۔  سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔  خیال رہے کہ انتخابی دھاندلی کی درخواست میں عمران خان کے ساتھ  شیرافضل مروت بھی فریق ہیں۔    Tagsپاکستان
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے سرگودھا میں مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر صدر مملکت کو افواجِ پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔صدر مملکت کو مونا ریماؤنٹ ڈپو میں موجود مختلف نسل کے گھوڑوں کی افزائش نسل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔صدر زرداری نے ڈیڑھ سو سال قدیم ڈپو کا جائزہ لیا اور زیر افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے۔صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا۔
    ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
    سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔ ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا  تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک  تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ...
    لاہور: شیوراتری منانےکے لئے انڈیا سے 109  ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے  لاہور  کے واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، شیوراتری کی تقریب 26 فروری کو شری کٹاس راج چکوال میں ہوگی۔  پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے 154 انڈین شہریوں کو کٹاس راج یاترا کے لئے ویزے جاری کئے گئے تھے تاہم صرف 109 یاتری ہی پاکستان پہنچے ہیں جن میں 24 خواتین شامل ہیں۔ انڈیا سےآنے والے ہندویاتریوں کا کہنا ہے کہ شری کٹاس راج ان کے لیے انتہائی مقدس ہے۔ انڈیا سے آنیوالے آسٹرالوجر پنڈت ربھو کانت گوسوامی نے بتایا' کہ شری کٹاس راج کی تاریخ دوہزار برس سے بھی پرانی ہے۔ سناتن دھرمی ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ...
    نومئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ دونوں درخواستیں 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے...
    پنجاب کے شہر سرگودھا میں بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔اے ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، پاکستان انہيں مسترد کرتا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈيا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت پروپيگنڈا کر رہا ہے، یہ سب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد ہضم نہیں ہو رہا۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے زير سایہ بھارتی میڈيا کا پاکستان کے خلاف پروپيگنڈا مسترد کرتے ہيں، پاکستان میں اسپورٹس کو سبوتاژ کرنا بھارت کی مذموم کوشش ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے میدانوں...
    بھارتی اسمبلی میں مسلمانوں کو ملی 90 سال پرانی روایت ختم کردی گئی۔ آسام اسمبلی میں 90 سال پرانی روایت ٹوٹ گئی۔ مسلم قانون سازوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے 2 گھنٹے کے وقفے کی دہائیوں پرانی روایت کو ختم کر دیا گیا۔ رواں بجٹ اجلاس کے دوران پہلی بار اسے ختم کر دیا گیا۔ وقفہ ختم کرنے کا فیصلہ اگست میں ایوان کے آخری اجلاس میں کیا گیا تھا، تاہم اس پر عمل درآمد اس اجلاس میں کیا گیا، تاہم 30 مسلم ایم ایل ایز نماز جمعہ کے لیے چلے گئے۔ کانگریس کے مسلم ایم ایل اے نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ آج کے اہم اجلاس میں نماز جمعہ کے وقت ہم...
    کراچی: نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ گروپ اے سے  بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔  بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کو 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے گروپ کا دوسرا میچ گزشتہ روز بھارت...
    بھارت میں بنیادی طور پر تنازعہ، احتجاج، فرقہ وارانہ تشدد، امتحان میں نقل روکنے اور انتخابات کیوجہ سے انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا، یہاں فرقہ وارانہ تشدد کیوجہ سے 23 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 2018ء کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بھارت انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں سرفہرست نہیں رہا۔ ڈیجیٹل رائٹس گروپ "ایکسیس ناؤ" کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2024ء میں میانمار میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بند ہوا ہے۔ میانمار میں 85 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا جب کہ بھارت میں 84 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ پوری دنیا میں آئے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2023ء...
    نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی کے اوپر پرواز کررہا...
    بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ  بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلیے دائر درخواستیں بھی سماعت کےلیے مقرر کی ہیں۔دھاندلی کی تحقیقات کےلیے بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 28 فروری کو سماعت کرے گا۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ 9 مئی: خیبرپختونخوا حکومت جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں درخواستیں 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، اور جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرےگا۔ یہ بھی پڑھیں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، عمران خان واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی کی درخواست میں شیر افضل مروت بھی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔ میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی بابا نے کہا تھا کہ "میں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت سے شکست پنجاب جلسوں کا فیصلہ قومی ٹیم مسلم لیگ ن وی ٹاک وی نیوز
    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت اور ان کے کرکٹرز کو پسند کرتے ہیں اور انھیں ہمسایہ ملک کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کا مجموعی جائزہ بتاتا ہوں، وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام بھارت اور ان کے پلیئرز کو پسند اور ان کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7، 8 برسوں میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو چکی ہے، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور دیگر کئی ورلڈ اسٹارز...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
    کراچی: بھارت اور پاکستان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کی جگہ نہیں بن سکی جبکہ عمران خان کو بطور کپتان چنا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے بھی اسی ایونٹ میں 8 برس قبل منعقد ہوا تھا۔ میڈیا کی جانب سے مرتب کردہ آل ٹائم الیون میں سچن ٹنڈولکر، سعید انور، سارو گنگولی، انضمام الحق، مہندرا سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کپیل دیو، عمران خان (کپتان)، وسیم اکرم، انیل کمبلے اور شعیب اختر کو جگہ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں...
    موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
    ---فائل فوٹو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ایک خاتون سمیت پاکستان آنے والے 120 سے زائد بھارتی ہندو یاتری ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ہندو یاتری آ ج گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے اور کل کٹاس راج روانہ ہوں گے۔رواں ماہ کی 26 فروری کو ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ہندو یاتریوں کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بالکل ٹھیک ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ملک میں آنا چاہیے، واہگہ بارڈر پر بھرپور استقبال کیا گیا جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ہندو یاتریوں کے مطابق پاکستان آ کر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔
    کراچی: بھارتی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی اسٹار بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد انھیں ہاتھ کے اشارے سے بائے بائے کیا۔ پانڈیا کا یہ انداز ٹی وی کیمرے کے توسط سے شائقین کرکٹ نے دیکھا۔ بعدازاں، انکی اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے والے بابراعظم نے پانڈیا کو پہلے چوکا لگایا لیکن انکی اگلی گیند پر وکٹ کیپر لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ بن گئے، جس پر بھارتی کیمپ میں خوشیاں منائی گئیں۔         View this post on Instagram    ...
    بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...
    کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹس کے قریب گراؤنڈ سے 40 سالہ سرکاری ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سید مہتاب احمد جناح اسپتال میں سرکاری ملازم تھا۔ مقتول افضل، ثاقب اور فرید کے ساتھ پارٹ ٹائم پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ مہتاب احمد کے اغوا اور قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بھائی سید عمران احمد شاہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی ہفتے کی رات معمول کے مطابق گھر واپس نہیں پہنچا۔ دکان پر معلومات کیں تو علم ہوا کہ رات سوا 8 بجے 3 نامعلوم افراد بھائی کو ساتھ لے گئے تھے۔...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی شائقین کی جانب سے ویرات کوہلی کو ملنے والی بے پناہ پذیرائی نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی شاندار سنچری سے بھارتی ٹیم کو فتح دلائی، لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ پاکستانی شائقین نے بھی کوہلی کی اس کارکردگی کو بے حد سراہا۔ یہ منظرنامہ بھارتی میڈیا کےلیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے، جو اکثر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ایک جنگ کی طرح پیش کرتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا...
    ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی نئی کتاب ”کنن پوش پورہ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کشمیری عوام کی تحریک حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں پر طنز کے نشتر چلادیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کا جوش ہی نہیں تھا، مقابلہ کرکے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا۔ایک خاتون نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان سب کو ٹیم سے نکالیں اور کہیں کہ پہلے جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو اور پھر بالکل نئی ٹیم بنائیں۔ایک پاکستانی شہری نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بُری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔ان کا کہنا...
    راولپنڈی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں میچ کے دوران ہاردک پانڈیا کی بہترین گیندبازی نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، لیکن ان کی کلائی پر موجود ایک لگژری گھڑی نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور ہاردک پانڈیا نے بابر اعظم کی وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ہاردک پانڈیا کی گھڑی کی کہانی بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد، پانڈیا کی کلائی پر نظر آنے والی رچرڈ ملی RM 27-02 گھڑی نے خاص طور پر توجہ حاصل کی۔ یہ گھڑی ایک نایاب اور محدود ایڈیشن ہے، جس کی قیمت 8 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 6.93 کروڑ بھارتی...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
    فوجی عدالتوں میں ملٹری ٹرائل: آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے آض بھی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ اس دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے آج بھی دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد دہشتگردی...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پہلے ہی اوور میں 5 وائیڈ گیندیں پھینک کر شامی کو اپنا پہلا اوور مکمل کرنے میں 11 گیندیں لگیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھارتی بولر کے سب سے طویل اوور کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔  اس سے قبل 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے خلاف 9 گیندوں کا اوور کرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھارت کو 180 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔   چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی میچ کے پہلے...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کچھ وقت کے لیے میدان سے باہر گئے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی کپتان کی جانب سے میدان چھوڑنے کی وجہ دبئی کی شدید گرمی تھی، وہ کچھ بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑ گئے تھے۔ روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اس سے قبل، جمعرات کو بنگلا دیش سے میچ کے موقع پر دبئی میں اتنی گرمی نہیں تھی، شائقین بھی دوپہر میں پسینے سے شرابور...
    کراچی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران حاصل کیا۔ ورات کوہلی نے سب سے زیادہ کیچز تھامنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، 36 بھارتی کرکٹر نے اپنے 299 ویں ون ڈے میچ میں 158 کیچز مکمل کرتے ہوئے محمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ سنگ میل دبئی میں کھیلے گئے میچ کے 47 ویں اوور میں عبور ہوا جب پاکستان کے نسیم شاہ نے کلدیپ یادیو کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا اور لانگ آن پر کھڑے کوہلی نے ایک شاندار کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔...
    کراچی: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔ مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے...
    روجھان: انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ...
    پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  سرگودھا پولیس نے بتایا کہ 22سالہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولس نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔  پولیس کے مطابق دھریمہ نواب کالونی کی رہائشی لڑکی کو ثمر بٹ بیرون ملک بھجوانے کے لیے انٹرویو دلوانے کے گیا۔ والد امان اللہ نے الزام لگایا کہ ثمر بٹ اور اس کے 4 دوست نامعلوم مقام پر لیجا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ والد امان اللہ  نے بتایا کہ  حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو...
    کامیڈین منور فاروقی اپنے شو ”ہفتہ وسولی“ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی ہندو جنجاگرتی سمیتی نے بھی شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ...
    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی۔ بھارت نے پاکستان سے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس ہار گئے اور یہ مسلسل 12 ویں بار بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ٹاس ہارا۔ 12 ویں بار ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یہ ریکارڈ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 کے درمیان بنایا۔ اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا اور 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک نیدرلینڈز کی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال گروپ اے میں بھارت 2...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔ کپتان روہت شرما نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔ 37 سالہ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا پہلا رن مکمل کرنے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے چھٹے اوپنر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سنتھ جے سوریا ، کرس گیل، ایڈم گلکرسٹ اور سورو گنگولی جیسے عظیم بیٹرز اوپننگ پوزیشن پر 9 ہزار سے زائد رنز...
    سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد دہشتگردی کا قانون موجود ہے۔ ایک سے زائد فورمز موجود ہوں تو دیکھنا ہوگا کہ ملزم کی بنیادی حقوق کا تحفظ کہاں یقینی ہوگا۔ آئین کا آرٹیکل 245 فوج کو عدالتی اختیارات نہیں دیتا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا کورٹ مارشل عدالتی...
    کراچی: انجرڈ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اتوار کو دبئی میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی ایوارڈز بھی وصول کر لیے، وہ اس کے لیے بطور خاص دبئی پہنچے تھا۔ بمراہ کمر کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہیں، تاہم انھوں نے اسٹینڈ میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا، وہ آئی سی سی چیف جے شاہ کے ہمراہ بیٹھے رہے۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کونسل نے سال کے بہترین پلیئر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی درخواست پر بمراہ نے ٹیم کی وارم اَپ روٹین میں بھی شرکت کی...
    چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔ انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی...