پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سرگودھا پولیس نے بتایا کہ 22سالہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولس نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق دھریمہ نواب کالونی کی رہائشی لڑکی کو ثمر بٹ بیرون ملک بھجوانے کے لیے انٹرویو دلوانے کے گیا۔

والد امان اللہ نے الزام لگایا کہ ثمر بٹ اور اس کے 4 دوست نامعلوم مقام پر لیجا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

والد امان اللہ  نے بتایا کہ  حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت دیگر افسران بھی تھانہ جھال چکیاں پہنچ گئے

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سرگودھا  نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ۔مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہیں،

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی

— فائل فوٹو

سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • بھارت میں جنسی درندے آزاد، 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
  • 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمر قید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
  • والد اور بھائی نے متعدد پر جنسی استحصال کیا؛ اسرائیلی وزیر کی بیٹی