حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ انہوں نے اسے بزدلی کا شرمناک مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 23 فروری 1991ء کے دن بھارتی فوجیوں نے سرحدی ضلع میں دہشت گردی کا کھلا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر سے قطع نظر سینکڑوں خواتین کی عصمت دری کی۔ انہوں نے اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث ایک بھی بھارتی فوجی کو اب تک سزا نہیں دی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوئے کہا کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری

کراچی:

سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کی ایک گاڑی الٹ کر تیزی سے سمندر میں جا گری۔ 

تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح درخشاں تھانے کی حدود میں واقع سی ویو نشان پاکستان کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی مبینہ طور پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سمندر میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو باحفاظت سمندر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ساحل پر ڈرفٹنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گاڑی کے مالک کو تھانے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
  • آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی مشترکہ کارروائی کا عندیہ
  • میانمار: فوجی حکمران زلزلہ متاثرین پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق 
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اسکے خلاف کارروائی کریں: شاہی سید
  • بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے