وہ بھارتی ہدایتکار جس کی فلموں نے 4200 کروڑ کما کر سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بھارت میں کئی ایسے بڑے ہدایتکار ہیں جن کی فلموں نے کروڑوں روپے کمائے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کے ایک ہدایتکار کی فلموں نے 4200 کروڑ کما کر دیگر تمام ہدایتکاروں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی کی جو بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ہیں اور جن کی فلموں اب تک 4 ہزار 200 کروڑ کما چکی ہیں۔
ساؤتھ انڈسٹری کے اس ڈائریکٹر کی 12 فلموں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ایس ایس راجا مولی کی کامیاب ترین فلموں میں باہو بلی سیریز اور ٹرپل آر بھی شامل ہیں۔
ان کے بعد بھارت کے کامیاب ترین ہدایتکاروں کی فہرت میں سنجے لیلا بھنسالی، راج کمار ہیرانی، کرن جوہر اور روہیت شیٹی آتے ہیں۔
کمائی کے لحاظ سے اس فہرست میں دوسرے نمبر روہت شیٹی آتے ہیں، جن کی فلموں نے 3 ہزار 200 کروڑ کا بزنس کیا۔
جبکہ دنیا بھر میں مشہور ہونے والی فلم پشپا کے ڈائریکٹر سوکومار تیسرے نمبر پر آتے ہیں، جن کی فلموں نے مجموعی طور پر 2 ہزار 650 کروڑ سے زائد کمائے تاہم اس کا چرچہ بےحد ہوا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جن کی فلموں کی فلموں نے
پڑھیں:
بھارتی کپتان روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔
کپتان روہت شرما نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔
37 سالہ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا پہلا رن مکمل کرنے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے چھٹے اوپنر بن گئے۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سنتھ جے سوریا ، کرس گیل، ایڈم گلکرسٹ اور سورو گنگولی جیسے عظیم بیٹرز اوپننگ پوزیشن پر 9 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔
تاہم خاص بات یہ ہے کہ روہت نے تمام بیٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کیے، انہوں نے بطور اوپنر یہ کارنامہ صرف 181 ون ڈے اننگز میں انجام دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے بطور اوپنر197 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی نے ناقابل شکست 100رنز بنائے۔ کپتان روہت 20رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔