حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ حریت رہنماء اور کارکن 7سال سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں، جس سے کشمیری عوام کے خلاف مودی حکومت کے تعصب کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ مہلک ہتھیاروں سے لیس بڑے پیمانے پر قابض فوجیوں کی تعیناتی کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کی آبادکاری پر بھی کڑی تنقید کی جس کا مقصد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ آر ایس ایس، بی جے پی، وشوا ہندو پریشد سمیت دیگر ہندوتوا تنظیمیں جنہیں قابض فوج کی پشت پناہی حاصل ہے مبینہ طور پر جموں میں مسلمانوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنا رہی ہیں اور وادی کشمیر کے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہی ہیں۔ انہوں نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ حریت ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقبوضہ علاقے علاقے میں کے ذریعے انہوں نے رہی ہیں کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا یوتھ کانفرنس سے خطاب، نوجوانوں کے کردار پر زور

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست میں نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کی اہمیت اور ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد وطن کے لیے لاکھوں افراد نے بے شمار مصائب برداشت کیے اور دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے، جس کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ، فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کا ذکر کیا جائے تو سوشل میڈیا پر سناٹا چھا جاتا ہے، اور اے آئی اور نئی ٹیکنالوجی کے باعث ان مظالم کے خلاف کی جانے والی پوسٹس کو محدود کر دیا جاتا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی بدولت ہیں، کیونکہ پاکستان ہے تو سیاست ہے، ترقی ہے، مواقع ہیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملکی ترقی میں نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی بغیر فیس وصول کیے لیپ ٹاپ فراہم نہیں کیے جاتے، لیکن پاکستان میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کے باعث دنیا بھر میں معیشت کو دھچکا لگا، لیکن پاکستان میں لاکھوں طلبہ کے پاس لیپ ٹاپ موجود ہونے کے باعث تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں اور معیشت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال بھارتی وزیر داخلہ کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے
  • کنن پوش پورہ کے متاثرین 34 سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں، مقررین سیمینار
  • معاشی ترقی کیلیے واٹر سیکیورٹی ضروری ہے، پانی کا مسئلہ کوئی اکیلے نہیں سنبھال سکتا، رومینہ خورشید
  • ملتان، سنی علماء کونسل کے زیراہتمام ملتان میں تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس
  • پاک بھارت ٹاکرا: پی آئی اے نے مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیے
  • بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے خواتین کے خلاف تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا یوتھ کانفرنس سے خطاب، نوجوانوں کے کردار پر زور
  • مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر اظہار تشویش
  • پلاٹوں اور فائلوں کا کاروبار مزید نہیں چل سکتا