لاہور:

آسٹریلوی کرٹن یونیورسٹی ، پرتھ سے وابستہ ماہر ارضیات، پروفیسر زینگ زیانگ (Zheng-Xiang Li)نے انکشاف کیا ہے، 5 کروڑ سال بعد آسٹریلیا کا براعظم پاکستان وبھارت سے ٹکرا سکتا ہے جس سے خطے میں عظیم تبدیلیاں آئیں گی۔

یہ طویل مدت لگتی ہے مگر ارضیاتی وقت کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں۔ یاد رہے، ہماری زمین مسلسل محو حرکت پلیٹوں یا پرتوں پہ مشتمل ہے جن کے باہمی ٹکراؤ سے زلزلے آتے اور آتش فشاں لاوا اگلتے ہیں۔

آسٹریلیا کسی زمانے میں انٹارکٹکا پلیٹ کا حصہ تھا، پھر8 کروڑ سال پہلے الگ ہوا اور شمال کی سمت حرکت کرتے انڈین پلیٹ سے ٹکراگیا۔ یوں ’’انڈو آسٹریلین پلیٹ ‘‘وجود میں آئی۔

پروفیسر زینگ کا کہنا ہے، آسٹریلین پلیٹ اب بھی سالانہ 2.

8 انچ کی رفتار سے انڈین پلیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان میں پہلی بار بائنیل کانگریس ،18 ایشیاء پیسیفک ریجن سے اور 12 دیگر ممالک سے مقررین کی شرکت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں 10 ویں بائنیل کانگریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -اس کانگریس کا انعقاد ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔پاکستان کو پہلی بار اس کانگریس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔18 ایشیاء پیسیفک ریجن سے اور 12 دیگر ممالک سے مقررین نے شرکت کی۔

جاپان سے ٹوشو ناکا سی سی، بھارت سے بھرت علوی، کرشنا اور راجیش شرما سمیت 18 طبی ماہرین، ساؤتھ کوریا سے اونڈولی، تھائی لینڈ سے فارکن، ویتنام سے ٹن، جرمنی سے ہوسٹ سگوٹ، اٹلی سے مارکو کارمناٹی، یوگنڈا سے جوزلی ریونڈرا، یوکے سے شکیل قریشی، امریکہ سے آصف حسن، امریکہ سے فرینک، امریکہ سے زاہد امین، سعودی عرب سے ظہیر الحلیث، نیوزی لینڈ سے نایجل ویلسن، یو اے ای سے داؤد اے خان و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانگریس میں 100 سے زائد مقررین نے مکالے پیش کئے۔یہ کانگریس پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹھک ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی طبی ماہرین نے شرکت کی ہے۔ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے اس وقت 21 ممالک ممبران ہیں۔ان ممالک میں پاکستان، جاپان، انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویتنام، فلپائن، ایران، ترکی و دیگر شامل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے آئندہ دو سال کیلئے صدر بن گئے ہیں۔

یہ کانگریس چار روز تک جاری رہے گی۔اس دوران معصوم بچوں کی سرجریز اور انٹروینشنز کی گئیں۔کانگریس میں 120 غیر ملکی طبی ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، فیکلٹی ممبران اور ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر جنید رشید، پروفیسر شازیہ مقبول، پروفیسر ہما ارشد چیمہ و دیگر موجود تھے۔

پروفیسر مسعود صادق نے استقبالیہ خطاب کیا۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر بائنیل کانگریس کے انعقاد پر پروفیسر مسعود صادق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ غیر ملکی طبی ماہرین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے -اس پروگرام کیلئے خصوصی فنڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے اندر 3 ہزار بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجری کی گئی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بہت قریب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
  • امریکا کی اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالرز کے انجن فروخت کرنے کی منظوری
  • پاکستان کا 8 شہریوں کے قتل کے بعد ایران سے جلد حرکت میں آنے کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
  • اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کا پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں عملے میں 20فیصد کمی کا اعلان
  • پاکستان میں پہلی بار بائنیل کانگریس ،18 ایشیاء پیسیفک ریجن سے اور 12 دیگر ممالک سے مقررین کی شرکت