چیمپئنزٹرافی:بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر عمران خان پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی۔
اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، بانی نے پاکستان کا میچ دیکھا ہے پی ٹی وی پر، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، عمران خان نے کہا محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا اس نے ظلم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، بانی نے کہا محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، اس نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
عمران خان کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، ڈسٹریکشن کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی بے ہوش کر گر پڑے، بانی پی ٹی آئی اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے بانی کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، ہم نے بچوں سے بات کی تو ہمیں تسلی ہوئی بانی ٹھیک ہیں، قاسم خان سوری ملک سے باہر ہے ان کو کیا پتا، ذرائع سے خبریں چلانا اور بالمشافہ ملاقات میں بہت فرق ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ عمران خان نے کہا
پڑھیں:
ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔
ڈی پورٹ ہونے والے 53ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے پاسپور ٹ کیلئے نئی شرائط قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرمآغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کیلئے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرامد یقینی بنایا جائے۔
Post Views: 1