Jang News:
2025-02-24@22:16:09 GMT

صدر زرداری کا سرگودھا میں مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

صدر زرداری کا سرگودھا میں مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سرگودھا میں مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر صدر مملکت کو افواجِ پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو مونا ریماؤنٹ ڈپو میں موجود مختلف نسل کے گھوڑوں کی افزائش نسل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

صدر زرداری نے ڈیڑھ سو سال قدیم ڈپو کا جائزہ لیا اور زیر افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے۔

صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صدر مملکت نسل کے

پڑھیں:

عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں: صدر مملکت

لاہور (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

صدر مملکت نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

آصف علی زرداری نے عشائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی اور انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔

صدر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ چین بارے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا چین کا دورہ کامیاب رہا ہے اور ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے اور اسے کامیاب بنائیں گے، چین اور پاکستان خطے کی ترقی کیلئے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہے اور سندھ میں نئی یونیورسٹیاں، کالجز اور ہسپتال بنائے گئے ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے گھر بنائے ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری کا مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ، مختلف نسل کے گھوڑوں کی افزائش بارے بریفنگ لی
  • عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، صدر مملکت
  • اپوزیشن اتحاد میں توسیع، صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
  • عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں: صدر مملکت
  • صدر زرداری لاہور پہنچ گئے‘ وزیراعظم سے ملاقات کا امکان
  • عوام کی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، صدر مملکت
  • صدر مملکت 2 روزہ اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے
  • صدرمملکت آصف زردری ( کل ) لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے
  • صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف میں اہم ملاقات متوقع