بھارتی اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے تیار، کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔
حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین شوٹنگ کے لیے جے پور پہنچیں تو دل کا دورہ پڑا،ساتھی اداکار کا انکشاف
واضح رہے کہ سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور دو بچیوں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔
یاد رہے1994 میں مس یونیورس (مقابلہ حسن) کا ٹائٹل جیتنے والی 49 سالہ اداکارہ پہلے لالیت مودی کے ساتھ تعلق میں تھیں، جو کہ آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین ہیں۔ 2022 میں، مودی نے اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے مالدیپ اور ساردینیا کی تعطیلات کی تصاویر شیئر کی تھیں ۔ تاہم، چند ماہ بعد جب مودی نے سشمیتا کا نام اپنے بایو سے ہٹا لیا اور پروفائل پکچر بدل دی، تو ان کے علیحدگی کی افواہیں پھیلنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کا سجل علی کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام
اس سے قبل سشمیتا سین اپنے دوست روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور دسمبر 2021 میں اداکارہ نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم وہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے رہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہم نے دوست کے طور پر شروع کیا، ہم دوست ہی رہے، رشتے کو کافی عرصہ گزر چکا لیکن محبت باقی ہے۔
سشمیتا سین کے ڈائرکٹر مدثرعزیز، اداکار رندیپ ہوڈا، پاکستانی کرکٹڑ وسیم اکرم، کاروباری شخصیر سنجے نارنگ اور ڈائرکٹر وکرم بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں سرخیوں میں رہ چکی ہیں لیکن اداکارہ نے کبھی کسی سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سشمیتا سین سشمیتا سین شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سشمیتا سین سشمیتا سین شادی سشمیتا سین شادی کے کے لیے
پڑھیں:
نہ دیپیکا اور نہ پریانکا؛ کس اداکارہ نے 3 سال میں 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمالیے
بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔
اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔
اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔
اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم چھاوا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح مسلسل تین سال تک سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ رشمیکا منڈنا نے ساؤتھ انڈین سمیت ممبئی کے سینماؤں میں بھی ہلچل مچا دی۔
رشمیکا کے ساتھ کام کے خواہش مند فلم پروڈیوسرز کی قطار لگ گئی ہے اور سب کی یہی خواہش ہے کہ کسی طرح اداکارہ کو سائن کرلیں۔
فلم ساز اور ہدایت کار رشمیکا منڈنا کو قسمت کی دیوی ماننے لگ گئے ہیں وہ جس پر مہربان ہوجائیں اس کے بھاگ جاگ اُٹھتے ہیں۔