ہردک پانڈیا نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے پر کیا انداز اپنایا؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
بھارتی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی اسٹار بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد انھیں ہاتھ کے اشارے سے بائے بائے کیا۔
پانڈیا کا یہ انداز ٹی وی کیمرے کے توسط سے شائقین کرکٹ نے دیکھا۔ بعدازاں، انکی اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے والے بابراعظم نے پانڈیا کو پہلے چوکا لگایا لیکن انکی اگلی گیند پر وکٹ کیپر لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ بن گئے، جس پر بھارتی کیمپ میں خوشیاں منائی گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Krida News (@kridanewssocial)
پانڈیا کے اس سینڈ آف پر سوشل میڈیا پر شائقین نے ملی جلی رائے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سے بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیروز خان کے عالمی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
فیروز خان کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اپنے متنازع بیانات اور منفرد انداز کے باعث وہ اکثر و بیشتر میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، اس بار ان کی خبروں میں آنے کی وجہ ایک بین الاقوامی انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنے عالمی سطح پر ملنے والے منصوبوں پر بات کی۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہیں متعدد بین الاقوامی فلموں اور منصوبوں کی آفرز موصول ہو رہی ہیں۔
انٹرویو میں اداکار کے اندازِ گفتگو، لہجے اور دعوؤں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکا دیا، ان کے انگریزی لہجے کو جعلی اور اندازِ گفتگو کو خود پسندانہ قرار دیا جا رہا ہے، کئی صارفین نے سخت الفاظ میں ان پر تنقید کی۔
ایک صارف نے کہا خدارا، کوئی ان کی مدد کرے، یہ شخص شدید نارسیسسٹک (خود پسندی) کا شکار ہے، ایک اور نے کہا کہ اس کی تھراپی کا خرچ میں دے دیتا ہوں، بس کسی ماہرِ نفسیات کے پاس لے جائیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ جب بھی پاکستانی فنکاروں کو مقامی سطح پر کام نہیں ملتا، وہ بھارت یا کسی بین الاقوامی ملک کی طرف رخ کر لیتے ہیں اور جھوٹے دعوے کرنے لگتے ہیں۔
بعض کا کہنا ہے کہ کیا یہ صرف مجھے لگتا ہے یا واقعی ہر کوئی ایک سطحی، بناوٹی اور خود پر فخر کرنے والا شخص دیکھ رہا ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں کہ فیروز خان کو عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی بار اپنے بیانات، ازدواجی زندگی کے تنازعات اور دیگر حرکات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
Post Views: 1