پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔

اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ کرکٹ میچ کے دوران سری نگر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے پر بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور تقریباً پاکستان ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا۔

ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی شائقین

پڑھیں:

پاک بھارت ٹاکرا: بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست،پاکستانی شائقین ٹیم سے ناراض
  • ویرات کوہلی نے نسیم شاہ کےبوٹ کے تسمے باندھ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے
  • شکست تسلیم کرتے ہیں، ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، محمد رضوان
  • پاک بھارت ٹاکرا: کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
  • پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ، پاکستانی مداح کےلیے دھرو راٹھی نے کیا کہا؟
  • پاک بھارت ٹاکرا: بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان
  • پاک بھارت لائیو میچ: کراچی اور سندھ میں بڑی اسکرینز پر کس کس جگہ دکھایا جائے گا؟