بھارتی بلے باز پاکستان کیخلاف جیت کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘
جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔
67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔
ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ ابرار نے بہت اچھی بولنگ کی۔ ان کے لیے یہ چیز اہم تھی کہ ابرار کا اسپیل نکال لیں اور اس ہی دوران اسٹرائیک گھماتے رہیں۔ اس میں کچھ وقت لگا لیکن بعد میں آنکھیں سیٹ ہوگئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیساکھی میلہ، خالصہ جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی
بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025ء کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کئے جو معمول کی تعداد سے دوگنا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا استقبال کیا، بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025ء کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کئے جو معمول کی تعداد سے دوگنا ہیں، یہ قدم گرو نانک کے جنم استھان ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔