حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک زیر تعمیر سرنگ گرنے سے آٹھ مزدور 72 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم اور ملبہ ہٹانے میں مشکلات کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں۔

یہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب 43 کلومیٹر طویل سری سیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے کے وقت پچاس مزدور سرنگ میں موجود تھے، جن میں سے 43 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم آٹھ مزدور اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کو نرم مٹی، ملبے اور تنگ راستوں کے باعث مزدوروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اب تک 33 کلومیٹر سرنگ کھودی جا چکی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر باقی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ٹرین اور کنویئر بیلٹ کے ذریعے ملبہ ہٹا رہی ہیں، جبکہ آکسیجن کی سطح برقرار رکھنے کے لیے پانی مسلسل باہر نکالا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) اور فائر فائٹرز ریسکیو میں مصروف ہیں۔

تلنگانہ کے وزیر، جوپلی کرشنا راؤ نے بھارتی نیوز ایجنسی PTI کو بتایا کہ مزدوروں کے زندہ بچنے کے امکانات "بہت کم" ہیں۔

'ریٹ ہول مائنرز' کی ایک ماہر ٹیم بھیجی گئی ہے، جنہوں نے 2023 میں اتراکھنڈ میں ایک سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو کامیابی سے نکالا تھا۔

یہ سرنگ تلنگانہ کے سب سے پرانے آبپاشی منصوبے کا حصہ ہے، جو نرنجنا ساگر-سری سیلم ٹائیگر ریزرو کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقے سے گزرتی ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری

دبئی (اوصاف نیوز )یو اے ای میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو رمضان میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔

پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کام کا دورانیہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملازمین پیر سے جمعرات تک روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کم کام کریں گے، جبکہ جمعہ کو ڈیڑھ گھنٹہ مزید کم ہوجائے گا۔

سرکاری ملازمین جن کی ملازمت کی نوعیت مختلف اوقات میں کام کرنے کی متقاضی ہے ان پر یہ اصول لاگو نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزارتوں اور وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے منظور شدہ فلیکسیبل ورکنگ سسٹم کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

جمعہ کے دن 70 فیصد تک ملازمین کو ریموٹ ورکنگ (گھر سے کام کرنے) کی اجازت دی گئی ہے جو کہ منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگی۔ دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے جاری کردہ ہجری کیلنڈر کے مطابق متوقع ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کی رات کو باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں اور چاند نظر آنے پر اگلے دن سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ مزید پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرے میں “پانڈیا” کی گھڑی کی چرچے

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ مین ہول کی تعمیرکے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
  • نارتھ ناظم آباد، گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق
  • ہزاروں لوگ اس لئے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا: محمود خان اچکزئی
  • ہزاروں لوگ اس لیے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا: محمود خان اچکزئی
  • یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری
  • شیخوپورہ، ڈمپر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • برفباری میں راستہ بھٹک جانے والے 2 غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کرلیا گیا
  • خیبرپختونخوا میں 12 سال میں کڈی لیور انسٹی ٹیوٹ جیسا ادارہ نہ بنایا جاسکا، عطا تارڑ
  • راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی