چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی شائقین کی جانب سے ویرات کوہلی کو ملنے والی بے پناہ پذیرائی نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی شاندار سنچری سے بھارتی ٹیم کو فتح دلائی، لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ پاکستانی شائقین نے بھی کوہلی کی اس کارکردگی کو بے حد سراہا۔

یہ منظرنامہ بھارتی میڈیا کےلیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے، جو اکثر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ایک جنگ کی طرح پیش کرتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی ملک کے کیوں نہ ہوں۔

ویرات کوہلی، جنہیں بھارتی کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، نے اپنی بیٹنگ کے ذریعے بھارت کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کی سنچری نے نہ صرف بھارتی شائقین کو خوشی سے سرشار کردیا بلکہ پاکستانی شائقین بھی ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے سے نہ رک سکے۔ یہ منظر دیکھ کر بھارتی میڈیا کو اپنی رپورٹنگ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جو عام طور پر دونوں ممالک کے درمیان نفرت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی اخبارات کے حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی میڈیا نے بھی کوہلی کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی انگریزی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اخبار نے اپنی سرخی میں لکھا کہ کوہلی نے جس طرح کا کھیل دکھایا، اس نے بھارت کو پاکستان پر آسانی سے فتح دلائی۔ اخبار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے چیلنجنگ ہدف نہ دینے کی وجہ سے بھارت کو فتح حاصل کرنے میں آسانی ہوئی۔

ایک اور مضمون میں کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی نے اتنا اثر نہیں ڈالا جتنا کوہلی نے ڈالا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑیوں جیسے وسیم اکرم اور عمران خان نے بھی پاک بھارت میچ میں کوہلی جتنا اثر نہیں ڈالا۔

ایک اور میڈیا نے کوہلی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ہائی اسٹیکس چیمپئنز ٹرافی مقابلے میں بھارت سے ہار گیا۔ رپورٹ میں کوہلی کی ریکارڈ ساز اننگز کا بھی ذکر کیا گیا، جس نے بھارت کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ اخبار نے میچ کے نتیجے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا اور دفاعی چیمپئن کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور میڈیا کی سوچ سے بے خبر ہیں۔ پاکستانی شائقین اور میڈیا کھیل کو کھیل کی نظر سے دیکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بھی پاکستانی شائقین نے دل کھول کر خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی شائقین بھارتی میڈیا کارکردگی کو ویرات کوہلی کہ پاکستان کوہلی کی نے اپنی لکھا کہ

پڑھیں:

پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

دبئی (سب نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 242رنز کا ہدف بھارت نے 43اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بھارت کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کے بعد شبمن گل 46رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔شریاس ایئر 56رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آوٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 49اعشاریہ 4اوورز میں 241رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کو پہلا نقصان 41رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔
محمد رضوان 46 رنزبناکرآوٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4اور سلمان آغا 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 38اور حارث روف نے 8رنز بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار کیساتھ پاک بھارت میچ دیکھا؛ ویڈیو وائرل
  • ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی
  • پاک بھارت ٹاکرا: کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
  • بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ، پاکستانی مداح کےلیے دھرو راٹھی نے کیا کہا؟
  • میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل