2025-04-17@03:13:16 GMT
تلاش کی گنتی: 56

«کوہلی کی»:

    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے مایہ بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا جس سے اسٹار بیٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ویرات کوہلی 409 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 100 ففٹیز اور 9 سنچریاں جڑ چکے ہیں۔...
    جے پور: آئی پی ایل میچ کے دوران ویرات کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کروانے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں 62 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیل کر رائل چیلنجرز بینگلورو کو 9 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ یہ میچ جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ راجت پٹیدار کی قیادت میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، راجستھان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ یشسوی جیسوال نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جواب میں آر سی بی نے فل سالٹ کے جارحانہ 65 رنز...
    انڈیا کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ان کی صحت سے متعلق مداحوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ آئی پی ایل کے میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات نے اچانک مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کروائی۔ انہیں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں 2 رنز کے لیے دوڑنے کے بعد اچانک سانجو سیمسن کے پاس جاکر ’ہارٹ بیٹ چیک کرنا‘ کہتے سنا جاسکتا ہے جس کے بعد سیمسن دستانے اتار کر ان کی دھڑکنوں کا معائنہ کرکے ٹھیک ہونے کا کہتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد ویرات بغیر کسی تعطل کے میچ جاری رکھتے ہیں۔ Kohli asking Sanju to...
    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی داڑھی کا اسٹائل ناصرف ان کی ٹیم بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہے اس لیے وہ اپنی داڑھی شیو نہیں کرتے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے چہرے سے ان کی داڑھی ہٹا دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بالی ووڈ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ویرات کوہلی کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ https://Twitter.com/crazy__shikhu/status/1910203291880878150 ایک ایکس صارف نے ویرات کوہلی کو بھارتی کھلاڑی شبھمن گل سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ داڑھی ہٹانے کے بعد کوہلی بالکل...
    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا۔ گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔ ویرات کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار باؤنڈریز (چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔ کوہلی نے ایک ہزار باؤنڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ انہوں...
    آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے اعلان کیا کہ ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بعدازاں فرنچائز نے اپنے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد لکھا کہ اپریل فول! نے فینز نے کو بھڑکا دیا۔ ویرات کوہلی، اسوقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی موجودہ پلئیر (جو ریٹائر نہیں ہوا کسی قسم کی لیگ کرکٹ کسی ملک کیلئے نہیں کھیل سکتا ہے سوائے آئی...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ مزید پڑھیں: "کیا...
    بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان ویرات کوہلی، جو عام طور پر کرکٹ میدان میں چھکوں چوکوں یا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ رومانوی تصاویر کی وجہ سے ٹرینڈ کرتے ہیں، اس بار ایک انوکھے سبب سے خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے طوفان کھڑا کر دیا ہے جس میں ایک ترک اداکار کو دیکھ کر سب کے ذہن میں یہی سوال ابھرا: ’’کیا واقعی ویرات کوہلی نے ترک ڈرامے ارطغرل میں اداکاری شروع کردی؟‘‘ دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ کے ایک اداکار کاویٹ چیتن گونر کی تصویر وائرل ہوئی ہے جو حیرت انگیز طور پر ویرات کوہلی سے ملتی جلتی ہے۔ تصویر دیکھتے ہی فینز کے ذہن میں یہی سوال آیا کہ...
    ترکیہ کے معروف اداکار جاویت چیتن گونر کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ریڈِٹ صارفین نے ترک ڈرامہ سیریز میں اداکار کی مشابہت دیکھ کر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک ریڈِٹ صارف نے مشہور ترک سیریز ”دیریلیس: ارطغرل“ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جاویت چیتن گونر نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا، ’انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی ڈیبیو!‘ اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی، اور مداحوں نے اداکار کی ویرات کوہلی سے مشابہت کو ”ناقابلِ یقین“ اور کچھ نے تو اسے ”خوفناک“ تک قرار دیا۔ یہ تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مزاحیہ تبصرے شروع...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کھلاڑیوں کو  اے+ کیٹیگری میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو انکی کارکردگی کی بنیاد پر اے+ کیٹیگری میں معاہدے دیے جائیں گے۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کارکردگی کو بنیاد بناکر گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: روہت، ویرات اور جڈیجا کے مستقبل کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد ہوگا اے+ کیٹیگری میں وایرت کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کے علاوہ...
    بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کر کے ایونٹ کا دھماکے دار آغاز کر دیا۔ کولکتہ کے ایڈنز گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں شوبز انڈسٹری کی بڑی شخصیات نے پرفارمنس دی۔ ان میں گلوکارہ شریا گھوشال اور کرن اوجلا جبکہ ادارہ ڈِشا پٹنی شامل تھی۔ بعد ازاں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چینلنجرز بینگالورو کے ویرات کوہلی اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے رنکو سنگھ کو اسٹیج پر بلایا اور ان کے ساتھ دو مختلف گانوں پر ڈانس کیا۔ مداح اس وقت بے قابو ہوگئے جب شاہ رخ خان...
    بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے...
    انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے جاری کردہ ضابطوں پر شدید تنقید کی ہے جن میں کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹورز کے دوران ان کے ہمراہ ٹھہرنے کو محدود کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا وہ اپنے خاندان کو ٹورز کے دوران اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے تو وہ ہاں میں جواب دے گا، میں نہیں چاہتا کہ (میچ کے بعد) اکیلے کمرے میں جاؤں اور افسردہ رہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے ان کی فیملیز کے ساتھ ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں بتا سکتا کہ باہر اگر کچھ شدید ہورہا ہے تو اس کے...
    دبئی (نیوزڈیسک)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی فتح کے بعد مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج سامنے آنے لگی۔ کوہلی نے ٹیم کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ٹیلنٹ بھارتی ٹیم کو اتنا مضبوط بناتا ہے، ہم سینئرز کی مدد ملنے پر بے حد خوش ہیں، ٹورنامنٹ کی فتح کے دوران پوری ٹیم نے متاثر کن پرفارمنس دی اور ٹیم دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ دوران گفتگو اگرچہ کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا واضح اشارہ نہیں دیا...
    روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ان افواہوں کو رد کر دیا۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل ہفتے کے روز پری میچ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔شبھمن گل نے خود کو بہترین بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہونے...
    بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے سنسنی خیز انداز میں ناقابل شکست سینچری بنا کر ویرات کوہلی کی عمدہ اننگ کی یاد تازہ کر دی۔ایونٹ میں پاکستان کے خلاف دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں سینچری مکمل کی تھی۔ بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری اوورمیں ڈیوڈ ملر 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ  ان کو سینچری بنانے کے لیے مزید 18 رنز درکار تھے۔ حریف بولر کائل جیمیسن کے اوور میں ملر نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند پر کوئی رن نہ بنا سکے، تیسری گیند پر2...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی...
    پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سامنا کرنے کے بعد ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں مایہ ناز بلے باز کے لیے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں بھارت بمقابلہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 میچ کے ایک وائرل لمحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، 26 سالہ پاکستانی بولر نے ویرات کوہلی کو اپنا ’بچپن کا ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے اسٹار کرکٹر کی شائستہ شخصیت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں:ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ’اپنے بچپن کے ہیرو ویرات کوہلی کو بولنگ کرنا، ان کی...
    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز  رینکنگ جاری کردی ہے، بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبرپر جبکہ پاکستان کے بابراعظم خراب کارکردگی کے باوجود دوسری پوزیشن پر براجماں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ون ڈے پلیئرز  رینکنگ میں بھارت کے اوپنر بلے باز شبمن گل پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے جبکہ محمد رضوان 20ویں نمبر پر ہیں۔  جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسین تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیریل مچل چھٹے، آئر لینڈ...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔   مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران  آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔ میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی بابا نے کہا تھا کہ "میں...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی شائقین کی جانب سے ویرات کوہلی کو ملنے والی بے پناہ پذیرائی نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی شاندار سنچری سے بھارتی ٹیم کو فتح دلائی، لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ پاکستانی شائقین نے بھی کوہلی کی اس کارکردگی کو بے حد سراہا۔ یہ منظرنامہ بھارتی میڈیا کےلیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے، جو اکثر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ایک جنگ کی طرح پیش کرتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
    بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ  کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘ بھارتی یوٹیوبر...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جیت پر کہا ہے کہ میں نے کھیل کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہی میرا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شبمن گل 46 رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ شریاس ایئر 56 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ...
    پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 242رنز کا ہدف بھارت نے 43اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کے بعد شبمن گل 46رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔شریاس ایئر 56رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آوٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دوستانہ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئی۔  دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں دونوں ٹیموں کے اسٹار پلئیرز نے ایک دوسرے کیساتھ دوستانہ انداز میں ہاتھ بڑھایا جس پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو داد دی۔ ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران بھی دونوں کرکٹرز نے اپنے دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ جاری ہے جس میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان 31 رنز بنالیے ہیں جبکہ بابراعظم 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔  
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بچپن کے تجربہ کار کوچ نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بلے باز کی کارکردگی کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔ بھارتی کرکٹر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہے تاہم اُن کے بچن کے کوچ راج کمار شرما نے پیش گوئی کی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ کوہلی بغیر کسی خوف کے میدان میں آکر شاندار بیٹنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات بڑے ایونٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ یقینی طور پر چیئمپئنز ٹرافی میں بھی فاتحانہ کردار ادا کرے گا۔ راج کمار شرما نے کہا کہ اگر اعداد و شمار دیکھیں جائیں تو کوہلی آئی سی سی...
    بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بھارتی بورڈ میں ٹیم نے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس کے بعد کھلاڑی بیرونی ممالک میں ہونے والے ٹور کے دوران اپنا ذاتی اسٹاف بشمول باورچی نہیں رکھ سکیں گے۔ تاہم، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی مرضی کے کھانوں کے لیے بورڈ کی جانب سے عائد پابندی کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بھارتی ٹیم ٹریننگ وینیو پر پہنچی ویسے ہی ان کو ایک کھانے کا پیکٹ موصول ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور انتہائی تفصیل کے ساتھ اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جس...
    فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی اور کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، 2 دن ٹریننگ کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حارث روف نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد ذاتی طور پر مطمئن ہوں، باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، ویرات کوہلی سے اچھی دوستی ہے، ان سے اسی طرح بات کرتے ہیں، اس بھارتی بیٹر سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے۔
    انڈین پریمیئر لیگ (آٗئی پی ایل) 2025 کے نئے سیزن کا آغاز مارچ سے ہورہا ہے، ٹیموں کا انتخاب پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ آج آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کیا مگر وہ ویرات کوہلی نہیں بلکہ ٹیم کی قیادت راجت پٹیدار کے سپرد کی گئی ہے۔ 31 سالہ راجت پٹیدار کا تعلق مدھیہ پردیش سے اور2022  میں آر سی بی میں بطور متبادل کھلاڑی شامل ہوئے۔ اس سے قبل، وہ 2021  کے سیزن میں آر سی بی کے لیے 4 میچ کھیل چکے تھے، مگر انہیں اگلے سال ریٹین نہیں کیا گیا تھا۔ 2022 کے سیزن میں پٹیدار نے  8 میچوں میں 333 رنز بنائے، جن میں...
    انگلینڈ کے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل راشد نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ویں بار آؤٹ کر کے ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ بار آؤٹ کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں عادل راشد نے ویرات کوہلی کو 11 ویں بار آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی (11 بار) اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ (11 بار) کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے۔ اس سے قبل پونے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی عادل راشد نے ویرات کوہلی کی وکٹ لی تھی۔ انگلش لیگ اسپنر نے ویرات کوہلی...
    بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دیا۔ شبھمن گل کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں۔ میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔   Witnessed Virat Kohli getting sacked from stadium by Rohit...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مداح کو اپنے گھر بلاکر ملاقات کی اور سب کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے گھر گروگرام میں اپنے پرستار کو بلایا اور پھر نہ صرف اُس سے ملاقات کی جبکہ اُسے اپنا دستخط شدہ بیٹ بھی دیا۔ صارفین نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اپنی عاجزی سے خود کو بڑا انسان ثابت کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویرات نے اپنے مداح کو خود کال کر کے گھر پر مدعو کیا اور پھر اُس کی خواہش کے مطابق نہ صرف تصویر بنوائی بلکہ بلے پر دستخط کر کے بھی دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ ویرات کوہلی...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
    کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان...
    کولکتہ نائٹ رائڈر کے سابق کھلاڑی رجت بھاٹیا کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ آئی پی ایل 2013 میں ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہونے والی بدترین لڑائی کو رکوانے کے لیے جانتے ہیں۔ رجت بھاٹیا نے آئی پی ایل کی مشہور لڑائی کے متعلق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران تفصیلاً گفتگو کی۔ 2013 کی آئی پی ایل کے دوران رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو اس وقت بھارت کی جانب سے ایک ساتھ کھیل بھی رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ ہوتی صورتحال کو کولکتہ کی جانب سے کھیلنے...
    آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، یشسوی جیسوال اور شریاس ایر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پیشِ نظر آئندہ ماہ رانجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی کے سبب سابق کرکٹرز نے بھارتی بلے بازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد روہت شرما نے واپس ممبئی جبکہ ویرات کوہلی نے 2012 کے بعد دہلی کی جانب سے پہلا میچ کھیلنےکا فیصلہ کیاتھا۔ دوسری جانب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول 30 جنوری سے شروع ہونے والے ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ ممبئی کے تینوں کھلاڑیوں نے رانجی کے گزشتہ راؤنڈ میں حصہ لیا تھا۔...
    بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی مبینہ طور پر سیلفی کے لیے انتظار کرتے بھارتی فوجی اہلکار کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کڑی تنقید کے زد میں آگئے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ممبئی میں گاڑی سے اتر کر جب ویرات کوہلی جارہے تھے تو ایک فوجی اہلکار فون لے کر بلے باز کے پاس آیا جس کو انہوں نے نظر انداز کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سچن ٹینڈولکر...
    مسلسل خراب فارم اور پنڈت کے در پر حاضری دینے کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ سنیہا نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے مینیو میں درج 525 روپے کی ایک ڈش کا آرڈر دیا، تاہم جب وہ پیش کی گئی تو وہ حیران رہ گئیں۔ اسٹار کرکٹر کوہلی اس فوڈ چین ون ایٹ کمیون کی شریک ملکیت رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پڑھے لکھے کوہلی کو مسلسل خراب فارم نے پنڈت کے در پر پہنچادیا طالبہ نے پوسٹ نے لکھا کہ ون ایٹ کمیون میں اس کے لیے 525 روپے ادا کیے، شیئر...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...
۱