پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سامنا کرنے کے بعد ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں مایہ ناز بلے باز کے لیے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں بھارت بمقابلہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 میچ کے ایک وائرل لمحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، 26 سالہ پاکستانی بولر نے ویرات کوہلی کو اپنا ’بچپن کا ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے اسٹار کرکٹر کی شائستہ شخصیت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

’اپنے بچپن کے ہیرو ویرات کوہلی کو بولنگ کرنا، ان کی جانب سے سراہے جانے پر شکرگزار ہوں، ایک کرکٹر کے طور پر ان کی عظمت بطور انسان ان کی عاجزی سے ہم آہنگ ہے، میدان کے اندر اور باہر ایک حقیقی مثال۔‘

بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کی دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، پاکستان کے خلاف حال ہی میں دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ابتدائی میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنا کر بھارت کو 6 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

مذکورہ روایتی حریفوں کے مابین اس میچ کے دوران، ابرار احمد اور ویرات کوہلی دونوں نے اس مصافحہ کیا جب اسپن بولر نے اپنا 10 اوورز میں 28 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے اپنا اسپیل مکمل کیا تھا۔

اس میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے اچھی فارم میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی بلے باز شبمن گل کو ایک زبردست گیند پر کلین بولڈ کرکے سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اس موقع پر انہوں نے شبمن گل کو باہر جانے کا جس طرح اشارہ کیا، اس پر بھی بڑی تنقید ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابرار احمد اسپنر بچپن ہیرو ویرات کوہلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچپن ہیرو ویرات کوہلی ویرات کوہلی

پڑھیں:

چین اور پاکستان کے درمیان انسانی اسپیس مشن سے متعلق اہم معاہدہ

پاکستانی خلائی ایجسنی سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے درمیان پاکستان کے پہلے مینڈ اسپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس  پہلے انسانی اسپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کی روشنی میں سپارکو کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون قابل فخر ہے۔ اس مشن کیلئے چین کے خلاباز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے جس کے تحت ایک سال کی مدت میں پاکستانی خلاباز چائنیز اسپیس اسٹیشن میں سفر کر سکیں گے۔

عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خلائی تحقیق کے شعبے کی ترقی پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم خلا میں بھی جائے گا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ہم چین کے دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیب افسر وقاص احمد کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات
  • ’کوہلی کو کیوں آؤٹ کیا؟‘، ویرات کوہلی کے مداحوں نے غلط فلپس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی نے ایک اور نیا ریکارڈ بنا لیا
  • ویرات کوہلی نے چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ بنالیا
  • ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل
  • گلین فلپس کا حیران کن کیچ، ویرات کی وکٹ پر انوشکا ہکا بکا، ویڈیو وائرل
  • ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
  • عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما فیس بک پوسٹ پر گرفتار
  • چین اور پاکستان کے درمیان انسانی اسپیس مشن سے متعلق اہم معاہدہ