بھارتی بلے باز ویرات کوہلی مبینہ طور پر سیلفی کے لیے انتظار کرتے بھارتی فوجی اہلکار کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کڑی تنقید کے زد میں آگئے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ممبئی میں گاڑی سے اتر کر جب ویرات کوہلی جارہے تھے تو ایک فوجی اہلکار فون لے کر بلے باز کے پاس آیا جس کو انہوں نے نظر انداز کر دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے رویے پر شدید تنقید کی۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سچن ٹینڈولکر کے 24 سالہ کیریئر میں کبھی ان کو ایسا کرتے نہیں دیکھا۔ نہ ہی ڈراوڈ، لکشمن یا گنگولی کو۔

ایک او ر صارف نے کہا کہ ایسے کرکٹر یا کھلاڑی ان کے رول ماڈل نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ حال ہی میں علی باغ میں قائم اپنے وِلا میں شفٹ ہوئے ہیں۔

اس ہی دوران دونوں کو گیٹ وے آف انڈیا پر علی باغ کے لیے جاتی فیری پر بھی سوار دیکھا گیا تھا۔ مداحوں میں یہ قیاس آرئیاں چل رہی ہیں کہ ویرات اور انوشکا مستقل طور پر اپنے علی باغ کے گھر میں منتقل ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی

پڑھیں:

اقرار الحسن کی چوتھی شادی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی جانب سے چوتھی شادی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنے سمیت انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

اقرار الحسن کو پہلے ہی ایک سے زائد شادیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، انہوں نے تین ٹی وی میزبان و صحافی خواتین سے شادیاں کر رکھی ہیں۔

حال ہی میں اقرار الحسن فلاحی پروگرام میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے، جہاں انہوں نے دیگر معاملات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔

اقرار الحسن کی جانب سے تقریب میں اپنی تین شادیوں پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے چوتھی شادی کا ذکر بھی چھیڑا۔

تقریب سے خطاب کے دوران ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ایک سے زائد شادیوں پر اس لیے بات نہیں کرتے، کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ اس عمل کو خوبصورت اور مثال کے طور پر پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا تین شادیاں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ان کی زندگی کے حالات ایسے بن گئے کہ انہیں ایک سے زائد شادیاں کرنی پڑیں۔

اقرار الحسن نے واضح کیا کہ وہ کسی کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کریں اور ہر کوئی ان کے حالات اور مسائل بھی نہیں جانتا اور نہ سمجھ سکتا ہے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق ہر کسی کی زندگی کے اپنے مسائل ہوتے ہیں اور ہر کوئی زندگی کو اپنے حساب سے آگے بڑھاتا ہے۔

اقرار الحسن نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی تین شادیاں کیں لیکن ان کا چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

ٹی وی میزبان کی جانب سے چوتھی شادی کی بات کرنے پر تقریب میں موجود افراد ہنس پڑے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔

اگرچہ اقرار الحسن نے واضح کیا کہ انہوں نے حالات کی وجہ سے تین شادیاں کیں لیکن انہوں نے حالات کی وضاحت نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ ایسی کیا مجبوری ہوگئی تھی کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی شادیاں کرنی پڑیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

اقرار الحسن نے تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔

مئی 2024 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)


مزیدپڑھیں:سعودی کمپنی ’منارا منرلز‘ پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کی فلم 'سکندر' کے سیٹ سے نئی تصاویر وائرل 
  • پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی دھوم، ویڈیو وائرل
  • اقرار الحسن کی چوتھی شادی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل
  • ویرات کوہلی کا بھارتی فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، ویڈیو وائرل
  • انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
  • کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی
  • بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں
  • بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا
  • بھارت کے مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی لڑکی کیوں وائرل ہو رہی ہے؟