چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی سنسنی خیز سینچری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے سنسنی خیز انداز میں ناقابل شکست سینچری بنا کر ویرات کوہلی کی عمدہ اننگ کی یاد تازہ کر دی۔ایونٹ میں پاکستان کے خلاف دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں سینچری مکمل کی تھی۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری اوورمیں ڈیوڈ ملر 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ان کو سینچری بنانے کے لیے مزید 18 رنز درکار تھے۔
حریف بولر کائل جیمیسن کے اوور میں ملر نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند پر کوئی رن نہ بنا سکے، تیسری گیند پر2 رنز جوڑے، چوتھی گیند پر چوکا رسید کیا اور پانچویں گیند پر چھکا لگادیا۔ڈیوڈ ملر نے آخری گیند پر2 رنز حاصل کر کے اپنی سینچری کو یادگار بنادیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔
قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات بہت زبردست ہیں۔
ایشیاء کپ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے سے طے ہے کہ پاکستان کے میچز کسی تیسری جگہ ہوں گے۔
واضح رہے قذافی اسٹیڈیم میں جاری نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ناک آؤٹ مقابلہ جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خصوصی دعوت پر جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلا دیش اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان و اعلی حکام قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ فاروق احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ جنوبی افریقہ فولیٹسی موسیکی، نائب صدر کرکٹ جنوبی افریقا ڈاکٹر محمد موسی جی، ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ راجر ٹوزز اور دیگر اعلی حکام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور میچ دیکھا۔
کرکٹ بورڈز کے سربراہان نےدوسرا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنی کتاب کا تحفہ پیش کیا۔