پاکستان کیخلاف بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنیوالا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔
میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
بابا نے کہا تھا کہ "میں تم سب کو پہلے سے کہہ رہا ہوں، اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ ویرات کوہلی سمیت سب کو کہہ دو کہ آج جیت کر دکھائیں۔ میں نے کہہ دیا ہے کہ نہیں جیتیں گے تو نہیں جیتیں گے۔ اب کیا، بھگوان بڑے ہیں یا تم بڑے ہو؟"
بابا کی پیشگوئی کے برعکس بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ویرات کوہلی نے شاندار ناقابل شکست 100 رنز بنا ڈالے۔
جیسے ہی بھارت نے میچ جیتا، "#IITianBaba" سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے طنزیہ پوسٹس اور میمز کی بھرمار کر دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران
کئی صارفین نے بابا کے بیان کی ویڈیوز شیئر کرکے ان پر طنز کیا۔ ایک صارف نے لکھا:
"بھائیو! ہمیں اس بابا کو زندہ پکڑنا ہے اور بھارت سے باہر نکالنا ہے!"
ایک اور صارف نے کہا:
"سبق: پیشگوئیوں پر بھروسہ مت کرو!"
یہاں تک کہ کچھ صارفین نے مذاق میں لکھا:
"اب آئی ٹی بابا کو پاکستانیوں سے زیادہ ٹرول کیا جائے گا!"
مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت نے کون سا ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا؟
واضح رہے کہ بھارت نے اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 242 رنز کا ہدف دیا جسے بھارت نے 42.
اس جیت کے ساتھ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کی پیشگوئی صارفین نے بھارت نے
پڑھیں:
میچ کے دوران ویرات کوہلی کو دل کی تکلیف؟ مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے مایہ بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا جس سے اسٹار بیٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ویرات کوہلی 409 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 100 ففٹیز اور 9 سنچریاں جڑ چکے ہیں۔
اسٹار بیٹر نے ناصرف آئی پی ایل کے اس سیز نیں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
تاہم ایک موقع پر ویرات کوہلی نے جب دو رنز لیے تو وہ رن مکمل کرنے کے بعد راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے پاس گئے اور ان سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا، سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہے تاہم کوہلی نے دل پر اس طرح سے ہاتھ رکھا کہ جیسے انہیں کچھ تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔
بعد ازاں ویرات کوہلی کو گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیتے بھی دیکھا گیا، کوہلی کی جانب سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہنے اور گراؤنڈ میں طبی امداد ملنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔