کھلاڑیوں کی فیملیز سے متعلق انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے ضابطوں پر ویرات کوہلی کی شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے جاری کردہ ضابطوں پر شدید تنقید کی ہے جن میں کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹورز کے دوران ان کے ہمراہ ٹھہرنے کو محدود کیا گیا ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا وہ اپنے خاندان کو ٹورز کے دوران اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے تو وہ ہاں میں جواب دے گا، میں نہیں چاہتا کہ (میچ کے بعد) اکیلے کمرے میں جاؤں اور افسردہ رہوں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے ان کی فیملیز کے ساتھ ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں بتا سکتا کہ باہر اگر کچھ شدید ہورہا ہے تو اس کے بعد فیملی کے پاس آنا کتنا خوشگوار تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی فائنل:انڈیا کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی
ویرات کوہلی کو حال ہی میں دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ ان ویڈیوز میں انوشکا شرما کو اسٹینڈ سے ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نئے ضابطوں کے مطابق بین الاقوامی ٹورز کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کے ان کے ہمراہ ٹھہرنے کو محدود کیا گیا ہے، اگر ٹور 45 دن سے زیادہ ہو تو محض 14 دن ہی کھلاڑیوں کی فیملیز ان کے ہمراہ رہ سکیں گے جبکہ انہیں ٹور کے 2 ہفتے گزرنے سے پہلے کھلاڑیوں کو جوائن کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کے ہمراہ کے دوران
پڑھیں:
عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی
اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
عمران اشرف نے بابرکت لمحات کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ بلاوایا آیا ہے‘‘۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف اپنے بیٹے روحان اشرف کے ہمراہ مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہیں اور عقب میں گنبد خضریٰ نظر آ رہا ہے۔
تاہم ان تصاویر میں بیٹے روحان اشرف کا چہرہ نہیں دکھایا گیا کیوں کہ وہ بیٹے کو منظر عام پر لانے سے گریز کرتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)
اداکار اور میزبان عمران اشراف نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔