Express News:
2025-03-30@14:33:03 GMT

ترک ڈرامہ ارطغرل میں ویرات کوہلی کی اداکاری؟ مداح حیران

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان ویرات کوہلی، جو عام طور پر کرکٹ میدان میں چھکوں چوکوں یا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ رومانوی تصاویر کی وجہ سے ٹرینڈ کرتے ہیں، اس بار ایک انوکھے سبب سے خبروں میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے طوفان کھڑا کر دیا ہے جس میں ایک ترک اداکار کو دیکھ کر سب کے ذہن میں یہی سوال ابھرا: ’’کیا واقعی ویرات کوہلی نے ترک ڈرامے ارطغرل میں اداکاری شروع کردی؟‘‘

دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ کے ایک اداکار کاویٹ چیتن گونر کی تصویر وائرل ہوئی ہے جو حیرت انگیز طور پر ویرات کوہلی سے ملتی جلتی ہے۔ تصویر دیکھتے ہی فینز کے ذہن میں یہی سوال آیا کہ کیا یہ واقعی ان کا کرکٹ ہیرو ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مشابہت اتنی حیران کن ہے کہ میں یقین ہی نہیں کر پا رہا کہ یہ ویرات نہیں ہے‘‘ جبکہ ایک صارف نے مزاح میں کہا ’’نیپوٹزم حد سے تجاوز کر گیا ہے!‘‘

اگرچہ ویرات کوہلی نے کئی اشتہارات میں کام کیا ہے، لیکن وہ کبھی کسی ڈرامے یا فلم میں نظر نہیں آئے۔ یہ صرف ایک اتفاقی مشابہت ہے جو سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بن گئی ہے۔

پاکستانی اور بھارتی فینز نے اس مشابہت پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ نے اس تصویر پر ’’ویرات کوہلی کا ترک ورژن‘‘ لکھا، تو کچھ نے تبصرہ کیا کہ ’’اب ہمیں پتا چلا کہ ویرات آف سیزن میں کیا کرتے ہیں!‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی

پڑھیں:

نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں انٹری کا دلچسپ واقعہ سنادیا

ممبئی :عام سی شکل و صورت والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مردانہ وجاہت والے ہیرو کے تاثر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے اس تاثر کو مسلسل محنت اور جاندار اداکاری سے اس طرح تبدیل کیا کہ ہیرو جیسا نہ دکھائی دینے کے باوجود وہ اب ہر فلم کی ضرورت بن گئے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے سائنس کے مضمون سے دلچسپی تھی اورمیں ایک کیمیکل فیکٹری میں ملازمت بھی کر رہا تھا۔

بالی ووڈاداکار نے بتایا کہ کسی نے مجھے تھیٹر دکھایا اور مجھے لگا کہ یہ انڈسٹری میرے لیے ہے اور اب تک میں جو کر رہا تھا وہ میری منزل مقصود نہیں ہے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں اُسی دن فیصلہ کرلیا کہ اداکاری کرنی ہے جس کے بعد سب سے پہلے میں نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا۔

اداکار کے بقول اپنی ملازمت چھوڑنے کے بعد میں نے تھیٹر جوائن کرلیا۔ یہ ایک گجراتی تھیٹر تھا جہاں میں چھوٹے، چھوٹے کردار ادا کیا کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ہندی تھیٹر میں جانے کا مشورہ دیا گیا جو مجھے مناسب لگا اور میں نے لکھنؤ اور دہلی کے ڈرامہ اسکول میں تربیت بھی لی۔

اداکار نواز الدین نے کہا کہ اس کے بعد مجھے بھارتی فلموں میں چھوٹے کردار ملنا شروع ہوگئے اور آہستہ آہستہ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں انٹری کا دلچسپ واقعہ سنادیا
  • بونی کپور نے سری دیوی کی پُرانی تصاویر کیوں شیئر کیں؟ وجہ جان کر مداح دکھی ہوگئے
  • رجب بٹ نے توہین مذہب کے الزام میں کس شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا ؟حیران کن خبر سامنے آگئی
  • عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کا پہلا روزہ، تصاویر وائرل
  • سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ: روہت، کوہلی اور جڈیجا کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • ہریتک روشن ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، کونسی فلم ڈائریکٹ کریں گے؟