بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔

گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔

وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ ثابت ہوئی ہیں۔ وہ جب سے ویرات کوہلی کی زندگی میں آئیں، قسمت مہربان ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے ہاردیک پانڈیا کی میچ میں مایوس کن کارکردگی پر کہا کہ فاسٹ باؤلر سے قسمت ان کی سابقہ اہلیہ کی طرح رُوٹھ گئی ہے۔

A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

ان ویڈیوز میں پاکستانی اداکاری دودی خان کو اپنی ٹیم کے میچ میں واپس آنے کا انتظار کرتے دیکھا گیا وہ آخری بال تک منتظر رہے کہ اب قومی ٹیم پانسہ پلٹ دے گی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے

پڑھیں:

پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی

پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔

اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ کرکٹ میچ کے دوران سری نگر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے پر بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور تقریباً پاکستان ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا۔

ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے، مسجد الحرام سے تصاویر وائرل
  • پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران 
  • راکھی ساونت کی دبئی میں دودی خان سے ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل
  • پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی
  • میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل
  • پاک بھارت میچ: راکھی ساونت کا کس ٹیم کی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان؟
  • بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل
  • پاک بھارت میچ سے قبل راکھی ساونت کا کرکٹ کے لیے منفرد انداز