پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان محمد رضوان اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، سارا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس انداز سے کھیلتے ہیں اور آپ کی باڈی لینگویج کیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے مزید کہا کہ سارے کھلاڑی ہمارے شیر ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پُرامید رہنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وہاب ریاض نے کہا کہ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ، پاکستانی مداح کےلیے دھرو راٹھی نے کیا کہا؟

بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔

دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ  کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘

بھارتی یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے ذریعے پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کے لیے بلاتعصب رویے اور محبتوں کی تعریف کی ہے جبکہ ساتھ ہی بھارت میں پھیلتی ہوئی شدت پسندی اور نفرت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ، پاکستانی مداح کےلیے دھرو راٹھی نے کیا کہا؟
  • میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل
  • پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شیر ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے: وہاب ریاض
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟
  • گمراہی سے نکلنے کیلئے تلاوت قرآن، تزکیہ نفس کو عام کرنا ہوگا،علامہ ریاض نجفی
  • ویرات کوہلی کیلیے کیا چیز مشکل کھڑی کر رہی ہے؟سابق کھلاڑی نے بتادیا
  • روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر و گنگولی پیچھے رہ گئے
  • ویرات کوہلی کونسا بڑا ریکارڈ بنانے سے رہ گئے
  • چیمپئنز ٹرافی: روہت شرما نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا