کیا کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا؟ رکی پونٹنگ کا بڑا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔
اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران
آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ ویرات کوہلی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ یقیناً اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوہلی پہلے ہی مجھ سے آگے نکل چکے ہیں اور اب ان کے سامنے صرف دو کھلاڑی رہ گئے ہیں تو وہ یقینی طور پر خود کو تاریخ کا سب سے بڑا رن اسکورر بنانا چاہیں گے۔ جب تک ان میں کرکٹ کا جذبہ موجود ہے میں انہیں کبھی کمزور نہیں سمجھوں گا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پونٹنگ نے مزید کہا کہ کوہلی کی فٹنس پہلے سے کہیں بہتر ہے اور وہ اس پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔ اگر ان میں ابھی بھی بھوک موجود ہے تو وہ مزید ریکارڈز بنا سکتے ہیں۔ پونٹنگ نے پیش گوئی کی کہ کوہلی جلد ہی سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، شاید اگلے ہی میچ میں، لیکن سچن کا ریکارڈ توڑنے میں ابھی وقت لگے گا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پونٹنگ نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات نہیں کہ کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ بڑے میچز میں بڑے کھلاڑی ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں اور بھارت کے لیے پاکستان کے خلاف میچ سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ کوہلی نے ایسے موقع پر اپنی کلاس دکھائی۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے نسیم شاہ کی مدد کر کے سب کے دل جیت لیے
پونٹنگ نے مزید کہا کہ جیسے آسٹریلیا کے لیے انگلینڈ کے خلاف میچ بہت اہم ہوتا ہے، اسی طرح بھارت کے کھلاڑیوں کے کیریئر کا فیصلہ پاکستان کے خلاف کارکردگی پر بھی ہوتا ہے۔ پاکستان نے دبئی میں مشکل وکٹ پر پہلے بیٹنگ کی اور ایسی صورتحال میں بھارت کو کسی بڑے کھلاڑی کی ضرورت تھی جو میچ وننگ اننگز کھیلے، اور ایک بار پھر یہ کام ویرات کوہلی نے انجام دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی نے مزید پڑھیں پونٹنگ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی
پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔
اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔
اس کے علاوہ کرکٹ میچ کے دوران سری نگر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے پر بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور تقریباً پاکستان ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا۔
ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے۔