ورات کوہلی ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے فارم میں واپس آنے کی جدوجہد میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر خاص توجہ دی ہے۔
رنجی ٹرافی میں واپسی سے قبل وراٹ کوہلی نے خصوصی ٹریننگ ضروری سمجھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کوہلی کی مصروفیات وڈیوز کی شکل میں وائرل ہوئی ہیں۔ آسٹریلیا میں حالیہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کوہلی نے بیک فُٹ ورک بہتر بنانے پر توجہ دی ہے۔ یہ دراصل رنجی ٹرافی میں واپسی کی بھرپور تیاری تھی۔
سنجے بنگر نے کوہلی کو 16 گز کے فاصلے سے کرائی جانے والی گیندوں کو بیک فُٹ پر کھیلنے کی مشق کروائی ہے۔ تیزی گیندیں بہتر طور پر کھیلنے کے لیے کوہلی نے سیمنٹ کے سلیب پر کھیلنے کی خصوصی مشق کی۔
وراٹ کوہلی دہلی کی ٹیم کے لیے رنجی ٹرافی میچوں میں حصہ لیں گے۔ دی دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن نے کوہلی کی واپسی کے لیے خصوصی تیاری کی ہے۔ ڈی ڈی سی اے کو توقع ہے کہ دہلی کی ٹیم کے آخری رنجی ٹرافی میچ میں 10 ہزار سے زائد شائقین آئیں گے۔ عوام کے لیے دو اسٹینڈ کھولے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رنجی ٹرافی ٹرافی میں پر کھیلنے کوہلی نے کے لیے
پڑھیں:
ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز نے اپنے شاندار آئی پی ایل کیریئر میں ایک اور ریکارڈ رقم کیا ہے۔
ویرات کوہلی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رنز بنانے اور 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، رواں سیزن میں 1000 باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
جمعرات کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اسٹار رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے دہلی کیپٹلز کیخلاف کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی نے یہ تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔
آئی پی ایل کے اسی رواں سیزن میں ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز بھی مکمل کرچکے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کی فیملیز سے متعلق انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے ضابطوں پر ویرات کوہلی کی شدید تنقید
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا تھا، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کردیا۔
عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ 381 اننگز کھیل کر سرانجام دیا، کرس گیل نے 381 اننگز میں 14ہزار 562 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی نے 386 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل باؤنڈریز ویرات کوہلی