کراچی:

چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پہلے ہی اوور میں 5 وائیڈ گیندیں پھینک کر شامی کو اپنا پہلا اوور مکمل کرنے میں 11 گیندیں لگیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھارتی بولر کے سب سے طویل اوور کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ 

اس سے قبل 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے خلاف 9 گیندوں کا اوور کرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھارت کو 180 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  

چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی میچ کے پہلے اوور میں سب سے زیادہ وائیڈ گیندیں کرانے کا ریکارڈ بھی اب شامی کے نام ہو چکا ہے تاہم اس ٹورنامنٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ وائیڈ گیندیں (7) کروانے کا ریکارڈ زمبابوے کے تیناشے پنیانگارا کے پاس ہے۔

محمد شامی اپنی بھرپور فارم میں نظر نہیں آئے اور تیسرے اوور کے دوران ٹیم کے فزیو کو ان کی دیکھ بھال کے لیے میدان میں آنا پڑا، جس کے بعد وہ مختصر وقت کے لیے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے لیکن بعد میں دوبارہ میدان میں واپس آئے۔  

بھارت کے مرکزی فاسٹ بولرز محمد شامی اور ہرشت رانا اپنی ابتدائی اسپیل میں کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ تاہم ہاردک پانڈیا نے بابر اعظم کو آؤٹ کر کے بھارت کو پہلی کامیابی دلائی۔  

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں محمد شامی نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 53 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شمبھن گل نے اپنے ارادے ظاہر کردیے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شمبھن گل نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ارادے ظاہر کردیے۔

پاکستان کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف

شمبھن گل نے کہاکہ پریشر برداشت کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیتنے یا ہارنے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑےگا۔

انہوں نے کہاکہ اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہو سکتا ہے کیوں کہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

بھارتی نائب کپتان نے کہاکہ مڈل اوورز میں اچھا کھیل پیش کرنے والے ٹیم کے لیے جیتنا آسان ہو جاتا ہے۔

شمبھن گل نے کہاکہ اگر میچ پرانی وکٹ پر ہوا تو 280 سے 300 رنز کا ٹوٹل کافی ہوگا لیکن اگر وکٹ تبدیل ہوئی تو پھر اننگز میں 350 رنز بھی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہر میچ میں ایک ہی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں، پاکستان کے ساتھ میچ دیگر میچز سے مختلف نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بیٹنگ کرتے وقت یہ نہیں سوچتا کہ بحیثیت نائب کپتان کھیل رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں کہاں کہاں لگائی جائیں گی؟

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ کل دبئی میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ارادے بھارتی نائب کپتان پاک بھارت ٹاکر پاکستان بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی اسٹیڈیم رضوان الیون وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا
  • بھارت نے جیت کے باوجود پاکستان کیخلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم نے کونسا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دےدیا
  • پاک بھارت ٹاکرا، پہلے اوور میں شامی نے 5 وائڈ گیندیں کرادیں
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ پاکستانی سیاست پر بھی چڑھ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ٹاکرے پر پاکستانی اسپورٹس اسٹارز کی رائے
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شمبھن گل نے اپنے ارادے ظاہر کردیے
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرے پر علی گنڈاپور نے اپنی خواہش بتادی! ویڈیو دیکھیں