شاہین بھائی ہمارا کیا قصور ہے! کیوں ظلم کررہے ہو مداح کے سوال کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔
دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے'
قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی ٹیم کے ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ کیا پاکستان نے بھارت کیخلاف ون ڈے، ٹیسٹ میچ سمجھ کر کھیلا؟ کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟
پاک بھارت میچ کے دوران شائقین کرکٹ پاکستان کی تینوں شعبوں میں ناقص حکمت عملی پر نالاں نظر آئے اور شکست کا ذمہ دار پوری ٹیم کو ٹھہرایا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا
اس دوران اسٹیڈیم میں موجود ٹیم کو سپورٹ کرنیوالے ایک شائق چاچا پاکستانی نے شاہین آفریدی سے باؤنڈری لائن پر سوال کیا کہ ہمارا کیا قصور ہے، کیا ظلم کیا ہے ہم نے آپ پر! کیوں ذلیل کروارہے ہو۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کیخلاف
پڑھیں:
شاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل اپنا پلان بتادیا
کھیلشاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل اپنا پلان بتادیاچیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔