اسلام آباد:

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔

گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا

قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔

آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹ کو ٹھیک کرنا بالکل ممکن ہے، عامر سہیل

اس وقت گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کی.

جب کہ نیوزی لینڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں اسلام آباد نیوزی لینڈ

پڑھیں:

اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام

نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟

گزشتہ روز قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بات اگر مگر پر آگئی تھی، آج اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہار جاتا تو پھر کچھ امید باقی رہ سکتی تھی۔

قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتے، تاہم اس سے قبل ہی فیصلہ ہوگیا ہے۔

اب پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا

یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، جب ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اگر مگر کھیل ختم بنگلہ دیش بھارت پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی قومی ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا
  • نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر 
  • نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
  • اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو مسلسل 2 شکست: پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟
  • چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں ابھی باقی
  • پاک بھارت ٹاکرا: کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار
  • چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیشی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی