Daily Ausaf:
2025-02-26@09:51:04 GMT

افغانستان میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 29 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

افغانستان(نیوز ڈیسک)افغانستان کے دو صوبوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی صوبہ فراہ میں 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ افراد دو خاندانوں کے رکن تھے جو پکنک کے لیے گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں آٹھ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر جاں بحق ہوئے۔

قندھار کی مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق چار خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں، سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی۔ مزید برآں، ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان پر چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔افغانستان جو دہائیوں کی جنگ کے بعد دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ خشک سالی، سیلاب، زمین کی خرابی اور زرعی پیداوار میں کمی یہاں کے اہم مسائل ہیں۔گزشتہ سال مئی میں اچانک سیلابوں نے سیکڑوں افراد کی جانیں لیں اور وسیع زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا جہاں 80 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد

فائل فوٹو

ملکۂ کوہسار مری میں ہلکی بارش کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات نے مری میں آج برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

آسمان سے گرتے روئی کے گالوں کا حسین نظارہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

مری میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ملکہ کو ہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شر و ع ہوچکے ہیں۔

ادھر مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔

اس سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے۔

چمن سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں ژالہ باری تو کہیں برف باری ہو رہی ہے۔

بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا ا مکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل سندھ کے شہروں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟
  • افغانستان : شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 29 افراد جاں بحق
  • آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟
  • افغانستان میں ژالہ باری اور بارشوں کے باعث 29 افراد ہلاک
  • افغانستان: 20 مرد و خواتین کو مختلف الزامات پر سرِ عام کوڑوں کی سزا
  • مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد
  • آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ
  • مغربی ہوائیں ملک میں داخل، 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی