WE News:
2025-02-24@08:41:32 GMT

بھارت کے خلاف پاکستانی شکست پر شعیب ملک نے کونسا گانا گایا؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

بھارت کے خلاف پاکستانی شکست پر شعیب ملک نے کونسا گانا گایا؟

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔

انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی ووڈ کا گانا ’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے‘ گانا شروع کر دیا۔

اس کے بعد اسٹوڈیو میں بیٹھی پریزنٹر زینب عباس سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی جواباً گانا گایا، ’اب توعادت سی ہے مجھ کو، ایسے جینے میں‘۔

Today's state of affairs explained by @realshoaibmalik pic.

twitter.com/AcyLlTQIDE

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 23, 2025

واضح رہے کہ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی، اور 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ جواب میں بھارت نے ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا

چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔

قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان بمقابلہ انڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر شعیب ملک

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان بمقابلہ انڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک چیمپیئنز ٹرافی شعیب ملک کے بعد

پڑھیں:

پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی

پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔

اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ کرکٹ میچ کے دوران سری نگر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے پر بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور تقریباً پاکستان ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا۔

ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل جسپریت بمراہ نے کون سے ایوارڈز حاصل کیے؟
  • بھارت سے شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟
  • چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے اپنا کون سا ریکارڈ برابرکردیا؟
  • چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ پاکستانی سیاست پر بھی چڑھ گیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: آسٹریلیا نے انگلینڈ 5 وکٹ سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟