موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی
پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض لیا جائےگا، جس سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائےگا۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق آئی پی پیز سے بات چیت کے دوران حکومت کو 700 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جبکہ 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 آئی پی پیز کے ساتھ حکومت نے معاہدے ختم کردیے ہیں، جبکہ 25 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے پر بات ہوچکی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ اور اس کوشش سے 2 ماہ تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے تک کمی متوقع ہے۔
پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، جسے جلد سے جلد صفر کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث جہاں عام آدمی کو بل ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں صنعت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس کے باعث حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سنجیدہ کوشش کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی پی پیز بجلی قیمت بھاری بل پاور ڈویژن حکام خصوصی ٹاسک فورس خوشخبری عوام کے لیے خوشخبری موسم گرما وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز بجلی قیمت بھاری بل پاور ڈویژن حکام خصوصی ٹاسک فورس عوام کے لیے خوشخبری وی نیوز بجلی کی قیمتوں میں پاور ڈویژن حکام بجلی کی قیمت ا ئی پی پیز ارب روپے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
سٹی42 : موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔