چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو مسلسل 2 شکست: پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔
اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
گروپ اے میں بھارت 2 میچز میں مسلسل کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ، میزبان پاکستان کو شکست دینے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بنگلادیش نے ابھی تک ایک میچ کھیلا جس میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے۔
دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان 2 میچ میں لگاتار شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔
واضح رہے کہ گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ بھارت کو اپنا آخری میچ نیوزی سے کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
نیوزی لینڈ اور بنگلادیش آج مدمقابل آئیں گے۔
پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟
نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔
تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔
پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔ جو کہ بظاہر بہت مشکل لگ رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی پوائنٹس ٹیبل پاکستان کو سیمی فائنل نیوزی لینڈ کے ساتھ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
—فائل فوٹوآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کائل جیمیسن اور راچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔
پاکستان کے 11 سالہ بچے احمد رضا کا بولنگ اسٹائل بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا جیسا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔
بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کرتے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کا یہ دوسرا میچ ہے۔
نیوز لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے تھی جبکہ بنگلا دیش کو بھارت نے ہرایا تھا۔