روجھان: انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
روجھان: انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار کا تعلق جام پور سے ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈس ہائی وے ایک اہلکار
پڑھیں:
شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 گھوڑے ہلاک
—فائل فوٹوشیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر گزشتہ رات تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شادیوں میں گھوڑا ڈانس کرانے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 2 گھوڑے بھی مارے گئے۔
مرکزی انجمن تاجران نے حادثے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔
احتجاج میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ شہزاد احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فاروق آباد، شیخوپورہ کے درمیان سڑک نہ بننےکی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 4 سال سے التوا کاشکار شیخوپورہ فاروق آباد روڈ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔