پاکستان سے میچ کے دوران روہت شرما کے گراؤنڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کچھ وقت کے لیے میدان سے باہر گئے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی کپتان کی جانب سے میدان چھوڑنے کی وجہ دبئی کی شدید گرمی تھی، وہ کچھ بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑ گئے تھے۔
روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔
مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اس سے قبل، جمعرات کو بنگلا دیش سے میچ کے موقع پر دبئی میں اتنی گرمی نہیں تھی، شائقین بھی دوپہر میں پسینے سے شرابور دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سے بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کو کیسے قابو کیا جائے طریقہ سامنے آگیا
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی کمزوریوں سے پردہ اٹھادیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے روز، جو ٹیم زیادہ غلطیاں کرتی ہے شکست اسکا مقدر بنتی ہے۔
انہوں نےکہا کہ روہت شرما کی ٹیم کاغذ پر مضبوط ضرور ہے لیکن اگر بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں انکی خامیوں کو دیکھیں تو پاکستان جیتنے کا موقع بنا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف
محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں فخر زمان کی انجری کے بعد امام الحق کی واپسی ہوگی اور کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: "پاک بھارت میچ؛ گرین شرٹس کا کچھ نہیں معلوم کب کیا کردیں"
قبل ازیں پاکستان کو اپنے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کی ٹمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے جبکہ بھارت 2 میچز جیت سکا ہے۔