اروشی روٹیلا نے تامل فلم ڈاکو مہاراج کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔
تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.
اس طرح اروشی نے جنوبی بھارتی فلموں سے کمائی میں عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ کو اس فلم کے گانے میں نازیبا ڈانس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے تاہم ان کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل فلم ڈاکو مہاراج کے پوسٹر سے اروشی کی تصویر ہٹائے جانے کی وجہ سے بھی اداکارہ خبروں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکو مہاراج
پڑھیں:
تامل سپر اسٹار اجیت کمار کی کار ریسنگ کے دوران پھر سے حادثے کا شکار
تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔
جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔
54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام میں بتایا کہ اجیت کمار بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے وہ شکر گزار ہیں۔
یاد رہے کہ اجیت کمار اب سے کچھ دن قبل بھی ریسنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، اجیت کمار ریسنگ کے اونر ہیں اور وہ پورشے اسپرنٹ چیلنج: ساؤتھ یورپ کومپیٹیشن میں شریک تھے۔