2025-04-15@07:25:29 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«ڈاکو مہاراج»:

    کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے بہادر نامی شہری کی جانب سے ایک درخواست دی گئی جس میں اس شہری نے موقف اپنایا کہ وہ قائد آباد ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور ان کے گھر کے قریب ہی MA ٹیلر کے نام سے درزی کی دکان ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کے باعث ان دنوں درزی کی دکان رات گئے کھلی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے 19 مارچ کو کم و بیش صبح 4 بجکر 40 منٹ پر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر کام میں مشغول تھا کہ 2 نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے۔ دائر درخواست کے مطابق دکان میں داخل ہونے والے 2 افراد اسلحے کے زور پر...
    پنجاب پولیس کا سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، کچے کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک punjab police WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکووں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جاری آپریشن میں پولیس کو مطلوب 12 جوانوں کی شہادت میں ملوث 02 خطرناک ڈاکو شاہ میر کوش اور حکیم کوش مارے گئے۔ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، پولیس نے کچہ ماچھکہ میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے...
    ویب ڈیسک: لاہور:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو ہلاک کر دیا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھا۔  ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، پولیس نے کچہ ماچھکہ میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا،پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی...
    بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔ تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم آر آر آر سے 9 کروڑ...
    بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا جنھیں فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ کے گانے میں فحش ڈانس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اب افواہ ہے کہ فلم کی او ٹی ٹی ریلیز سے انھیں باہر کردیا گیا ہے۔ اروشی روٹیلا اور ننداموری بالا کرشنا کی فلم کے گانے ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ کی کوریو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’’غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا تھا۔ گانے کی ویڈیو میں 64 سالہ اداکار کے ساتھ اروشی روٹیلا کے کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن پر لوگوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے فحش قرار دیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اروشی روٹیلا کا ’’غیر اخلاقی‘‘ ڈانس؛ شدید تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’’ڈاکو...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔  اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے اپرسندھ میں بڑھتی بدامنی، اغوا، ڈاکوراج اور قبائلی جھگڑوںکے خلاف بحالی امن ایکشن کمیٹی کے تحت آج شکارپور انڈس ہائی وے کندن ہوٹل بائی پاس پر عوامی دھرنا دیا جائے گا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں ہونےوالے عوامی دھرنے میں مختلف سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، وکلا، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ دھرنے میں سندھ میں امن و امان کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے آگے کا لائحہ عمل بھی وضع کیا جائے گا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    کراچی/شکارپور(اسٹاف رپورٹ)جماعت اسلامی سندھ کی سکھر اے پی سی میں قائم بحالی امن ایکشن کمیٹی کے تحت 16 فروری کو امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ڈاکوراج کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے ناظمین کا ایک اجلاس ضلعی امیر عبد السمیع بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن تھے۔ پروفیسر نظام الدین میمن نے کہاکہ سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ پولیس عوام کی بجائے بنگلوں کی چوکیدار بنی ہوئی ہے۔بدامنی کے خلاف دھرنا عوام کے دلوں کی آواز ہے جو امن کی بحالی کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
    سچل پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سچل پولیس نے سپر ہائی وے جان جاپان موٹرز کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ سچل پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کی شناخت 20 سالہ داؤد عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا جا رہا ہے۔
    گھارو (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات گل بہار شادی ہال کے سامنے عزیز جوکھیہ سے 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔ عزیز جوکھیہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سلطان ملاح ہوٹل والے سے بچے کو گھر چھوڑنے کے لیے موٹرسائیکل مانگ کر لایا تھا اور بچے کو گھر پر چھوڑ کر واپس ہوٹل جا رہا تھا کہ گل بہار شادی ہال کے قریب 2 نامعلوم نقاپ پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
    کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) سندھ کی صوبائی حکومت میں مشیروں اور ترجمانوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے رہنماء شعبان جکھرانی ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں امن، تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر نام کی کوئی چیز نہیں، سیاسی کارکنوں اور ان کی قیادت کے خلاف کیسز بنانا، ان پر پولیس گردی کرنا اس حکومت کا شیوہ بن گیا ہے، خاص طور پر تحریک انصاف پر۔ صوبائی حکومت شاہ خرچیوں، اپنے چہیتوں کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے، کیا یہ بوجھ مراد علی شاہ اپنی جیب سے ادا کریں گے؟ کراچی سمیت پورے سندھ میں سسٹم کے بعد اب 11 ترجمان اور 8 مشیروں کو رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ آؤ کرپشن بہتر طریقے...
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر گلی سے گزرا اور خاتون کو تنہا دیکھ کر اس نے اسلحہ نکال کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ واقعہ کی وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دستگیر بلاک 14 ایف بی ایریا میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی،...
    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔  دستگیر بلاک 14 (ایف بی ایریا) میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی ، جس پر  خاتون نے اسے تھپڑ دکھایا اور شور مچایا، صورت حال کو دیکھتے ہوئے مسلح ڈاکو فرار ہوگیا جب کہ خوش قسمت خاتون کافی دیر تک گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتی...
۱