پنجاب پولیس کا سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، کچے کا خطرناک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، پولیس نے کچہ ماچھکہ میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا،پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی جس پر دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں۔
پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے شر پسند اور دہشت گرد کریمنلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس پولیس نے
پڑھیں:
پشاور: مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے کروڑوں روپے لوٹ لیے
پشاور کے علاقے ہشنگری میں مسلح ڈاکوؤں نے پنجاب بینک کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے ہشنگری جی ٹی روڈ پر پر اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹی اور کیری ڈبہ میں رکھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں، اور جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی مل جائے گی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے کیش وین سے 3 کروڑ روپے لوٹ، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، جن کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پشاور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کیش وین لوٹ کر فرار مسلح ڈاکو ہشنگری وی نیوز