کراچی میں خاتون کا تھپڑ دیکھ کر مسلح ڈاکو فرار، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر گلی سے گزرا اور خاتون کو تنہا دیکھ کر اس نے اسلحہ نکال کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ واقعہ کی وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دستگیر بلاک 14 ایف بی ایریا میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی، جس پر خاتون نے اسے تھپڑ دکھایا اور شور مچایا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسلح ڈاکو فرار ہوگیا، جبکہ خوش قسمت خاتون کافی دیر تک گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتی رہی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر گلی سے گزرا اور خاتون کو تنہا دیکھ کر اس نے اسلحہ نکال کر لوٹنے کی کوشش کی۔ خاتون نے اس معاملے پر پولیس سے رجوع نہیں کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔