گھارو میں ڈاکو راج موٹر سائیکل چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
گھارو (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات گل بہار شادی ہال کے سامنے عزیز جوکھیہ سے 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔ عزیز جوکھیہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سلطان ملاح ہوٹل والے سے بچے کو گھر چھوڑنے کے لیے موٹرسائیکل مانگ کر لایا تھا اور بچے کو گھر پر چھوڑ کر واپس ہوٹل جا رہا تھا کہ گل بہار شادی ہال کے قریب 2 نامعلوم نقاپ پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن : فوٹو فائلسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے، ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟
ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اپریل کو کینال منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینالوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، صدر مملکت کے پاس کسی منصوبے کی منظوری کا اختیار ہی نہیں، چند لوگ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 18 اپریل کو جلسہ نہیں، کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔