WE News:
2025-03-29@11:31:12 GMT

کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے گئے

کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے بہادر نامی شہری کی جانب سے ایک درخواست دی گئی جس میں اس شہری نے موقف اپنایا کہ وہ قائد آباد ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور ان کے گھر کے قریب ہی MA ٹیلر کے نام سے درزی کی دکان ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کے باعث ان دنوں درزی کی دکان رات گئے کھلی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے 19 مارچ کو کم و بیش صبح 4 بجکر 40 منٹ پر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر کام میں مشغول تھا کہ 2 نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے۔

دائر درخواست کے مطابق دکان میں داخل ہونے والے 2 افراد اسلحے کے زور پر 80 سلے ہوئے سوٹ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ان افراد کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہوگی جو 70 سی سی بائیک پر آئے تھے اور ان کے چہرے پر کوئی نقاب نہیں تھا۔

درخواست گزار بہادر علی نے پولیس سے ملزموں کے خلاف کاروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پیکا ایکٹ کے درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسریٰ اشفاق نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔

درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری نے کہاکہ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پیکا ایکٹ درخواست ضمانت مسترد صحافی فرحان ملک مقدمہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک
  • پیکا ایکٹ کے درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد
  • لیاری میں لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
  • انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے سلے ہوئے 80 سوٹ لے کر فرار
  • بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
  • کراچی میں انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے کر فرار
  • کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
  • کراچی کی جیل میں قید بھارتی شہری نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا
  • جرمنی میں سالیڈریٹی سرچارج کے خلاف درخواست مسترد