تیاریاں مکمل،ڈاکو راج کیخلاف انڈس ہائی وے پر آج دھرناہوگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے اپرسندھ میں بڑھتی بدامنی، اغوا، ڈاکوراج اور قبائلی جھگڑوںکے خلاف بحالی امن ایکشن کمیٹی کے تحت آج شکارپور انڈس ہائی وے کندن ہوٹل بائی پاس پر عوامی دھرنا دیا جائے گا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں ہونے
والے عوامی دھرنے میں مختلف سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، وکلا، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ دھرنے میں سندھ میں امن و امان کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے آگے کا لائحہ عمل بھی وضع کیا جائے گا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نے سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی، ضلع شکارپور کے امیر عبدالسمیع شمس بھٹی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کندن بائی پاس پہنچ کر دھرنے کی جگہ کا معائنہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں: