2025-03-06@12:07:56 GMT
تلاش کی گنتی: 2408

«یورو کے»:

(نئی خبر)
    مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی کراچی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے ”مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی جمائو اور ماحولیاتی مسائل” کے زیر عنوان ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور تدریسی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے قائداعظم کے اس بیان کو دہرایا کہ...
    حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ان 620 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری جمعرات کو یو اے ای کے ولی عہد کے اعزاز میںایوان صدر میں ضیافت دیں گے‘ اسی روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے اور صدر مملکت کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے سٹاف کو تقریب  حلف وفاداری کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،زرائع  نے بتایا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بھی حتمی مرحلے میں ہیں اگر بات چیت کامیاب رہی تو پیپلز پارٹی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہے ۔
    فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
    سعودیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر 20 سے 23 فروری کے دوران ہونے والی تقریبات میں روایتی رقص ’عرضہ‘ بھی پیش کیا گیا جس نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے جب اتنی بڑی تعداد میں شرکاء نے ایک ساتھ عرضہ رقص پیش کیا ہو۔ اس تاریخی منظر کو نوٹ کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جس نے تصدیق کی یہ ایک عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔ ریاض میں پیش کی گئی اس پرفارمنس میں 633 شرکاء نے ایک ساتھ روایتی رقص ’عرضہ‘ میں حصہ لیا تھا۔ تقریب میں 50 ہزار افراد شریک تھے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فن...
    اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ منرل اینڈ مائننگ گلگت بلتستان کی مائنیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دیامر، استور، نگر، گلگت اور ضلع غذر میں مائینگ لیزز پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، حکومت نے جن کمپنیوں کو مائننگ لیز دی ہیں، قانون کے مطابق متعلقہ کمپنیاں کام کریں، صرف لیز...
    ویب ڈیسک : یو اے ای کی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 70 فیصد مساجد میں خطبے کا انگریزی ترجمہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 55 نئی مساجد تعمیر کی جائیں گی۔  اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ نے اپنی 2024 کی ”مسجد امور کے شعبے کی معیاری کامیابیوں“ کی رپورٹ میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جس کا مقصد اسلامی معماری ورثے کو جدید پائیداری کے حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ گزشتہ برس 172 ملین درہم کی لاگت سے 24 مساجد کا افتتاح کیا گیا تھا، جن میں 13 ہزار 911 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ رواں برس 475 ملین درہم کی سرمایہ کاری سے 55 نئی مساجد...
    رمضان المبارک سے قبل دبئی نے 55 نئی مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی شہر کی 70 فیصد مساجد میں جمعہ کے خطبے کا انگریزی ترجمہ بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ نے اپنی 2024 کی ”مسجد امور کے شعبے کی معیاری کامیابیوں“ کی رپورٹ میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جس کا مقصد اسلامی معماری ورثے کو جدید پائیداری کے حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ گزشتہ برس 172 ملین درہم کی لاگت سے 24 مساجد کاافتتاح کیا گیا تھا، جن میں 13 ہزار 911 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ رواں برس 475 ملین درہم کی سرمایہ کاری سے 55 نئی مساجد کی تعمیر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی آئی ڈیل شاہ محمود قریشی عمار مسعود مریم نواز منشیات کیس وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
    سماجی رہنما کامزید کہنا ہے کہ حملہ آور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے محصور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان حالات میں عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شیراز بادشاہ کے مطابق اب تک چھ خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد ہو رہا ہے ضلع کے اندر اب تک 194 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں گزشتہ پانچ ماہ سے تھری جی، فور جی اور آمدورفت کے راستوں کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ مواصلاتی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی خالد بٹ دلچسپی انٹرویو ڈمی قومی کرکٹ ٹیم کپتان کنگ محسن نقوی مصطفیٰ چوہدری وی ٹو وی نیوز
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل نے ایک بار پھر رمضان کے بابرکت مہینے میں فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے اور عبادات پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 13 سال سے 50 سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں 13 سے 50 سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10 ہزار افراد کو...
    پاکستانی مسافرین پر مشتمل لیبیا سے یورپ جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 افراد کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔ ایم این اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ سمیت کسی بھی ملک نہ بھیجیں بلکہ اس رقم سے اپنے ملک اور اپنے علاقے میں کاروبار شروع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار! ضلع کرم سے منتخب ایم این اے اور قومی اسمبلی میں مجلس وحدت المسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجنیئر حمید حسین نے وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے لیبیا کے سمندری حدود میں غرق ہونے والے افراد کی لاشوں...
    راولپنڈی میں پولیس نے منگل کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی۔ تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالقیوم نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا۔ وہ رکاوٹ عبور کر کے میدان میں داخل ہوا۔ ایف...
    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔ پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور، مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تین اعلیٰ سطح وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ نومبر 2024ء میں کراچی سے چٹاگانگ کے لیے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔ یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔نومبر 2024ءمیں کراچی سے چٹاگانگ کے لئے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔ مزید :
    سی ڈی اے ، ممبر ایڈمن رخصت پر، متبادل چارج کس کس کے پاس ہو گا؟ دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر غیر ملکی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا یہ اقدام ایران کی تیل کی آمدنی کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.(جاری ہے) ایگزیکٹو آرڈرز 13846 اور 13902 کے تحت جاری کی جانے والی پابندیوں میں بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سیشلز، لائبیریا اور پاناما کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
    جمعیت نے ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ کی اجازت نہ ملنے پر ڈائریکٹر کیساتھ بدتمیزی کی، ڈائریکٹر نے سکیورٹی بلوا کر جمعیت کے کارکنوں پر تشدد کروا دیا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ جمعیت کے ڈائریکٹر عبدالقیوم کی معطلی تک دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی عبدالقیوم کو درخواست دی گئی کہ جمعیت یونیورسٹی میں ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ کا انعقاد کرنا چاہتی ہے، جس کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نے اجازت دینے سے انکار کیا تو طلبہ نے عبدالقیوم کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ جس پر یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف نے بدتمیزی کرنیوالے آئی  ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم مجتبیٰ حسین اور زین شوکت کو تشدد کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) ایران کے ایک سینئر سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت تعمیری رہی۔ جنیوا میں ہونے والی اس ملاقات میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی اور ایران کے مابین اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ای تھری نامی گروپ میں شامل ان تینوں یورپی ممالک نے تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بات چیت کے دوسرے دور کے لیے جنوری میں ملاقات کی تھی۔ پچھلی بات چیت گزشتہ سال کے آخر میں نیویارک میں ہوئی تھی۔ ایران کو اس وقت اپنے جوہری پروگرام کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا...
      کھانے ،ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں کی تحقیقات کا حکم جیل حکام پی اے سی اور آڈٹ کو اشیاء کی خریداری پر مطمئن نہیں کر سکے سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے ، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں دو ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا جس میں سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر جیلوں میں قیدیوں کو کھانے ،ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں دو ارب پینتالیس کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے...
    فائل فوٹو مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔ کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشرکراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔ میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔میپکو  کا کہنا ہے کہ...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان شنواری نیانہیں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ عثمان محسود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں خواتین کی بارکس ، لنگر خانہ اور قیدیوں کی بیرکس شامل تھیں۔انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے خود ان کے مسائل سنے،...
    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں...
    بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو کشمیریوں کے قتل کے حالیہ واقعات مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہیں اسلام ٹائمز۔  دفعہ370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر نام نہاد استحکام اور صورتحال میں بہتری کے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی اور مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے برعکس ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیت شاہ نے نئی دلی میں کچھ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں استحکام آیا ہے اور مقبوضہ علاقے میں تشدد کے واقعات میں 80فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے دعوئوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال...
    ولادیمیر زیلنسکی نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے اور واشنگٹن کے لیے عملیت پسند رویہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے خلاف جنگ کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین نے یورپی رہنماؤں کی میزبانی کی، جب کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے اقتدار میں واپسی کے بعد صدر ٹرمپ کی ماسکو کے تئیں ناپسندیدگی کی واضح مثال پیش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینے اور ان پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے باوجود ولادیمیر زیلنسکی نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے اور واشنگٹن کے لیے عملیت پسند رویہ اختیار کرے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد 2022...
    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ووٹنگ ان یورپی ممالک کی فتح تھی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں روس کے ساتھ امریکی پیش کش پر فکرمند تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں یو کرین کے معاملے پر یورپی یونین نے امریکا کو شکست سے دو چار کردیا۔ یوکرین پر روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کی گئی قرارداد پر اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں امریکا نے حصہ نہیں لیا، کیونکہ جنرل اسمبلی نے واشنگٹن کی تیار کردہ قرارداد کے متن میں کیف کی حمایت کرنے والے الفاظ شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق...
    سفیر پاکستان کی امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو پاکستانی ورثے کی تریج و ترقی کے حوالے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ورجینیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اردو ادب ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔ آنے والی نسلوں کو اردو ادب اور ملکی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس ضمن میں سفیر پاکستان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ ثقافتی ورثے کی ترویج و ترقی کے حوالے سے تقریبات کے لئے سفارت خانے کے وسائل برؤے کار لائیں۔سفیر پاکستان نے یہ پیشکش ریاست ورجینیا کے علاقے ووڈ بریج میں مسلم ریسپانس یوایس اے کی ذیلی...
    ملاقات میں قائمقام صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے زائد قابض فوج تعینات کر رکھی ہے جس نے کشمیریوں کو ان کے سیاسی اور مذہبی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا اہم مسئلہ ہے، امریکہ کو اس اہم مسئلے کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر نے ان خیالات کا اظہار ریپبلکن پارٹی ایگزیگٹو کمیٹی کی رکن بیسا شارا اور سی ای او برسا گروپ آف کمپنیز چوہدری عبداللہ برسا سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے...
    سٹی42:ترجمان موٹروےپولیس نے کہا لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر بارش ہورہی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 3 پر لاہور سے سمندری ، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی بارش ہے،رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بادل برس رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ہے،بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے، بارش میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں, اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے...
    سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان جیل کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، انہوں نے ڈیرہ...
    کراچی: سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اور قلندر شعور کے بانی خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کی فاتحہ سوئم عظیمیہ جامع مسجد سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔ کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں اور دنیا کے کئی ممالک سے آنے والے سینکڑوں افراد نے قرآن خوانی اور درود شریف  کا ورد کیا، سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیاء  رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے جناب روف احمد صاحب نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے حق میں دعا کروائی۔ اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے سینیئر اراکین جناب نیاز احمدصاحب، جناب قاضی مقصود صاحب اور صاحبزادہ سلام عارف نے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کے جانشین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی  کی دستار پوشی کی۔ دستار بندی کے...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی فوج کی بمباری میں بے گھر ہونے والے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے 602 فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی، حماس کا شدید ردعمل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حماس رہنماؤں کے درمیان ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی ہے۔ جے یوآئی وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفد کی قیادت کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی...
    متحدہ عرب امارات نے دبئی میں رہائشیوں کے لیے ویزا فراہمی کی سہولت کو مزید آسان بنادیا ہے، چند منٹوں میں یو اے ای کے ویزے کی تجدید کی جاسکے گی۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز مصنوعی ذہانت سے چلنے والا آن لائن پلیٹ فارم ’سلامہ‘ لانچ کیا ہے، اس سہولت کا اعلان جی ڈی آر ایف اے کے ہیڈکوارٹر الجفیلیہ میں منعقدہ چوتھے سالانہ میڈیا کونسل کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو  اے ای: ورک پرمٹ اور رہائشی ویزا پروسیسنگ کا عمل اب پہلے سے بھی تیز دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس منصوبے کو دبئی کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔...
    کراچی: نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔   واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول میں اتر کر رسیوں کی مدد سے دونوں افراد کی لاشوں کو باہر نکال کر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔  اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ لنڈی کوتل سمیت ملحقہ نالوں میں تعمیراتی کام چل رہا ہے اور گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور نالے میں گر گئے جو پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ...
    نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ گزشتہ روز قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بات اگر مگر پر آگئی تھی، آج اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہار جاتا تو پھر کچھ امید باقی رہ سکتی تھی۔ قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تکنیکی وفد کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد کل(منگل) صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکام سے ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ ہے اور صوبوں کو کہا گیا ہے مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ...
    بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دکی کے مقام غڑواس کراس پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر تلاشی کے دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور ایک قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے قبائلی رہنما اور بلدیاتی ممبر اور قبائلی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد مغویوں کو جھالار کے پہاڑی علاقے کی طرف لے کر گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی بازیابی کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔
    سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات،  کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، کمیٹی نےت سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سینٹرل جیل کیسے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچائے گی؟  صوبائی اسمبلی میں پی اے سی کا اجلاس...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کےلیے جامع قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کے ہمراہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے سیشن ججز کے ساتھ بات چیت کی۔ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 15 دور دراز اضلاع کے ججز نے اس سیشن میں آن لائن...
    قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کیلیے جامع پالیسی بنائی جائے، چیف جسٹس کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس یحیی آفریدی نے قیدیوں کے حقوق اور بحالی کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا، جسٹس یحیی آفریدی کے ہمراہ قائم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سینئر جج پشاور ہائی کورٹ، جسٹس اعجاز...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ہے اور وہاں قیدیوں کے مسائل سنے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے دورے کے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا کیا اور قیدیوں کو میسر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کا یہ دورہ جیل ریفارمز پالیسی کا حصہ تھا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ملاقات کی جس میں ٹانک اور وزیرستان سے ضلعی عدلیہ کے ججز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات...
    پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے موثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں...
    کراچی: کراچی سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات،  کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بےضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی سیکریٹری ڈاخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی اے سی کا  اجلاس پیر کے روز چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحات: چیف جسٹس کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف بیرکس کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان سے ضلعی...
    یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے جنگ ختم کرنے کے لیے روس کو پیشکش کی ہے کہ دونوں ممالک تمام جنگی قیدیوں کو رہا کردیں۔ ایک انٹرویو میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ تمام جنگی قیدیوں کی رہائی سے یہ بات ثابت ہوگی کہ دونوں ممالک جنگ کو ختم کرنے کے مُوڈ میں ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت پر یقین رکھتے ہیں۔ یوکرین جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر دارالحکومت کئیف میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم تمام روسی جنگی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روس اور یوکرین نے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کی ثالثی کے تحت 95 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔ یوکرین کی...
    پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان میں پیٹرولیم سیکٹر میں بڑے معاہدے سامنے آگئے، پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا۔ پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت پی ایس او اور آذربائیجانی کمپنی سوکار سنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ...
    کراچی: وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان میں پیٹرولیم سیکٹر میں بڑے معاہدے سامنے آگئے، پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا۔  پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت پی ایس او اور آذربائیجانی کمپنی سوکار سنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گے، پی آر ایل ،پی ایس او اور سوکار تینوں کمپنیاں مل کر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل پائپ لائن بچھائیں گی۔ سوکار کمپنی پائپ لائن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سعودی فوڈ چین نے پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کا اعلان کردیا ، ،جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی عرب آئی ٹی خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا...
    کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای قونصل خانے نے برسا برس اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 3ہزار سے زائد مستحق میں شیخہ فاطمہ کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا۔ کراچی میں 3 ہزار سے زائد مستحقین کو راشن بیگ پہنچائے گئے ، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔ رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ اماراتی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
    کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی فرحان رضی کو بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر علی فرحان رضی کو یہ عہدہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں 25 سالہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔  ڈاکٹر علی فرحان رضی آئندہ تین سال تک بقائی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
      بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی پر ایک یادداشت جاری کی، جس کا مرکزی حصہ چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ امریکی اقدامات کا نشانہ صرف چین ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادی بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ، امریکہ نے جاپانی اسٹیل کارپوریشن کی جانب سے  امریکن اسٹیل کی خریداری کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جس کے نتیجے میں بالآخر اس منصوبے کو روکا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بیرونی شدید دباؤ کے باوجود، حالیہ برسوں میں چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی رفتار...
    چیمپیئنز ٹرافی کے آج کے میچ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے، اور 118 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ اگر آج کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوجائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
      بیجنگ : سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈائریکٹر ہان ون شیو نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں چین میں زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق معاملات میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق پہلی بات یہ کہ اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے. پورے سال میں اناج کی پیداوار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے تجاوز کر کے ایک تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ سویابین کی پیداوار 20 ملین ٹن سے زیادہ رہی...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ایک طرف جہاں سعودی عرب کو ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے وہیں سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کا رخ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم 546 ملین سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ دوسری جانب سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیرات...
    پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 فروری 2025ء) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج پیر چوبیس فروری کو یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ملک کے عوام کی ''مزاحمت‘‘ اور ''بہادری‘‘ کو سراہا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر جس فوجی چڑھائی کو ''خصوصی فوجی آپریشن‘‘ کا نام دیا تھا، اس نے یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا تنازعہ کھڑا کر رکھا ہے۔ اس تنازعے میں اب تک دونوں جانب سے دسیوں ہزار فوجی اور بڑی تعداد میں عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تین سال سے جاری روسی فوجی حملوں نے یوکرین کے جنوبی اور مشرقی...
    ڈاکٹر علی فرحان — فائل فوٹو لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹرسری کراچی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن مقرر ہوگئے۔ڈاکٹر علی فرحان کو 3 برس کے لیے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن نے انہیں بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں بطور رکن بورڈ آف گورنرز مقرر کیا ہے۔
     لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں اسلامی کتابوں کو ضبط کیا جا رہا ہے، کشمیر کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کیلۓ مختلف اقدامات کیۓ جا رہے ہیں۔مختلف کتاب خانوں، دکانوں اور مراکز پر چھاپے مار کر اسلامی کتب ضبط کرنا شروع کردی ہیں، جن کتابوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان میں جماعت اسلامی کے بانی، مرحوم سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تصانیف سرِفہرست ہیں، جنہیں ہندوستانی حکومت نے ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پولیس نے اسلامی تعلیمات کیخلاف ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مختلف کتاب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین نے حالیہ عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اخترحسین پاکستان بارکونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے نامزدرکن تھے رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوادیا.(جاری ہے) اختر حسین نے استعفے میں موقف اپنایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفیٰ ہورہا ہوں پاکستان بار کونسل نے مجھے 3مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیااپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کےمطابق انجام دیتا رہا انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں...
    تل ابیب/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے اور جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے وہ خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں. فوجی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایک روز قبل ہی اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا...
    دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 ) اسرائیلی فوج شام کے جنوب میں زیرقبضہ علاقوں کی آبادی کو زمینوں کے پر کشش معاوضے اور اچھی نوکریوں کی پیشکش کررہی ہے یہ سلسلہ سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے جاری ہے جب اسرائیلی فوج نے جبل الشیخ اور القنیطرہ صوبے کی پہاڑیوں اور دیہی علاقوں کا کنٹرول لے لیا تھا.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اگرچہ اسرائیل کی جانب سے سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا تاہم شام کے جنوبی حصے میں تعینات اسرائیلی فوج نے وہاں فوجی اڈے قائم کر لیے اور اپنے فوجیوں کے لیے رہائشی عمارتیں بھی بنا لیں رپورٹ میںالقنیطرہ میں ذرائع کے حوالے...
    سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونی اسرائیلیو فلسطین چھوڑ دو‘‘، ’’مجرم امریکہ، مشرق وسطیٰ چھوڑ دو‘‘ اور ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ بینرز پر”صیہونیت کو شکست...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
    سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز کی شناخت شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی ۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور بار کے نمائدے اختر حسین مستعفی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اختر حسین ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان چیف جسٹس یحیٰی آفردی کو ارسال کردیا۔ استعفے کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے تین مرتبہ متفقہ طور پر منتخب کیا، اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ استعفا کے متن کے مطابق اختر حسین سینیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔ پیر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش...
    کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے پے درپے شکستوں کے بعد اب بات اگر مگر پر آکر اٹک گئی ہے، جس کے لیے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اب پاکستان کو باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑےگا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جا سکے گی یا نہیں۔ قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک...
    فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی اہم شخصیات نے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں صیہونی حکمرانوں کی شکست کی علامت اور امت مسلمہ اور عرب دنیا کا شہید قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تشیع جنازے کے موقع پر اپنے پیغام میں اسلامی مزاحمتی بلاک، حزب اللہ لبنان اور امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ اسلامی مزاحمت کی علامت اور عرب دنیا اور جہاد کے میدان میں عالم اسلام کے لیے اعلی رول ماڈل تھے جنہوں نے طویل عرصے تک...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ بلامقابلہ صدر ،ارشد انصاری سیکرٹری جنرل ، لالہ اسد پٹھان فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ،ارشد انصاری بلامقابلہ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ، لالہ اسد پٹھان بلامقابلہ فنانس سیکرٹری ،راجہ حبیب ، خالد عیسی کھوکھر ، ناصر حسین اور محمد عیسی ترین نائب صدور، جمشید رضوانی، جاوید اصغر، شاہد چوہدری اور نور الٰہی بگٹی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے 25ممبران کا بھی...
    کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے سروائیور ظفر مسعود نے آپ بیتی پر سیٹ نمبر سی ون کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔ پی آئی اے کے حادثے کے شکار طیارے میں معجزنہ طور پر زندہ بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر مسعود ظفر نے اپنی کتاب کے حوالے سے ایکسپریس ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کتاب لکھنے کا خیال اس طرح آیا کہ یہ حادثہ بہت منفرد اور سبق آموز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ اس طرح کے حادثے کا کسی کو سامنا کرنا پڑے، کتاب کے اندر میں نے اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں کہ لوگوں کو بتاؤں کہ اس وقت کیا احساسات...
      بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی برادری عمومی طور پر اس بات پر متفق ہے کہ اقوام متحدہ کا کردار ناگزیر ہے، کثیرالجہتی نظام کا رجحان یقینی ہے، اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح اور بہتری میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ چین اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے  ہوئے، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کا نظام تعمیر کرنے اور بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اتوار کے روز ایک انٹر ویو میں وانگ ای  نے کہا کہ چین کثیرالجہتی نظام میں ایک مستحکم عنصر...
    مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہم آج خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ پاک پروردگار نے آج ہم سے اہم کام  سرانجام کروایا اور ملت کی دختران کی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ درحقیت جو سکون اور راحت خدمت انسانیت میں ہے، وہ اور کہیں نہیں، اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت میں مصروف عمل رہنے والوں سے راضی اور خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام دختران ملت اسلامیہ کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، دانشور، ڈاکٹرز، وکلاء اور سول سوساٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی وائس چیئرمین...
    کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اوقاف کالونی میں واقع ایک اچار یونٹ کی چیکنگ کی جس میں ناقص اور غیر معیاری 1500 کلو ایکسپائر اچار کو تلف کردیا گیا اور یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ سے فنگس زدہ اچار برآمد ہوا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار تیار کیا جا رہا تھاجبکہ پھلوں اور سبزیوں کو بدبودار ماحول میں نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی اس کے علاوہ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی...
    سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 4 انسانی سمگلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد، محمد طاہر اور ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کو منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد اور محمد طاہر شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے متاثرین کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل...
    مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    نیرعالم: وزیرآباد  میں ولیمہ کی خوشیوں بھرے دن کا ماحول اچانک سوگ میں بدل گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرآباد کے نواحی گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دوپہر کے وقت دل کا دورہ پڑا۔ اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک نوجوان دولہا کی اچانک موت پر خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا، اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہے، حافظ عمر کے باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی...
    مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کی امید کرتے ہیں۔
    نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کردیا ہے۔ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اب اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو موخر کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی طرف سے بار بار کی جانے والی خلاف...
    VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے...
    میرپوخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص 67 ویں پھولوں کی نمائش میں لگے پھولوں اور جہاز نما جھولوں سے شہری لطف اندوز ہونے لگے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے شہریوں کا جھولے مزید تین دن نا ہٹانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ گلستان بلدیہ جو کہ کم رقبے پر واقع ہے کو چھوڑ کر محترمہ شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم (گامااسٹیڈم) جو کہ ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں 67 واں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جو کہ 21 سے 23 فروری آج رات تک جاری رہے گا 67ویں پھولوں کی نمائش میں جہاں 200 اقسام کے خوبصورت پھول مختلف اسٹال پر سجا? گ? ہیں وہی پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )کمیونیٹی انیشی ایٹو فار ڈیولپمنٹ آف پاکستان (سی آئی ڈی پی) نے انڈس ریسورس سینٹر (آئی آر سی) چانن پاکستان، ینگ امنگ کے اشتراک سے کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف ایکٹ 2013 پر ایک کمیونٹی آگاہی سیشن جونیجو محلہ یوسی ناریجانی تعلقہ دیہی حیدرآباد میں منعقد کیا۔ یہ سیشن مردوں اور خاص طورپر نوجوانوں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ انہیں کم عمری اور جبری شادیوں کے نقصانات اور سندھ کے قوانین کے تحت فراہم کردہ قانونی تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے، اس موقع پر نامور مقررین میں ایڈوکیٹ ایاز منگی ، ایڈوکیٹ سنیل شتروگھن، عبدالستار ، مینا جبار، زمرد بھٹی ، یوتھ لیڈر عرفان احمد کوریجو و دیگر نے قانونی فریم ورک، حفاظتی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے عہد یداران و کارکنان کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین کے زیر صدارت یونین آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ 18فروری کو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین کی 12ماہ کی تنخواہیں ،پنشن اور ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے200ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر 24فروری کو مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن تلسی داس روڈ حیدرآباد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے...